آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد یکم نومبر( سیاست نیوز)تلنگانہ حکومت نے دو آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میںلائیں ہیں۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجو شرما نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔ مسٹر وی انیل کمار آئی اے ایس منیجنگ ڈائرکٹر اسٹیٹ سیول سپلائز کارپوریشن کا تبادلہ کر کے کمشنر کمرشیل ٹیکسس حیدرآباد مقرر کیا گیا بجائے مسٹر ہیرا لعل سماریہ جنہیں مرکزی حکومت کی خدمات کیلئے ڈیپیوٹیشن پر روانہ کیاگیا ہے۔ مسٹر انیل کمار تلنگانہ اسٹیٹ پولیو شن کنٹرول بورڈ کی ممبر سکریٹری کی زائد ذمہ داری پر برقرار رہیں گے۔ مسٹر سی پارتھا سارتھی آئی اے ایس کمشنر سیول سپلائز و ایگزیکٹیو آفیسرس کنزیومر آفیئرس کو منیجنگ ڈائرکٹر اسٹیٹ سیول سپلائیز کارپوریشن کی زائد ذمہ داری دی ہے ۔