آئی ای ایس ، گیٹ اور پی ایس یوز میں کامیابی کیلئے سمینار

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : دہلی کے ممتاز و معروف ایکڈیمیشین مسٹر بی سنگھ ، ایکس آئی ای ایس آر ٹی سی کلا بھون ، آر ٹی سی ایکس روڈس ، حیدرآباد پر 24 مئی کو شام 4 بجے ’انجینئرس کے لیے مستقبل کے راستے ‘ اور ’ پہلی کوشش میں آئی ای ایس ، گیٹ اور پی ایس یوز کریک کرنے کے راستے ‘ عنوانات کے تحت ایک سمینار کو مخاطب کریں گے اور طلبہ کو آسان اور اسمارٹ ٹیکنیکس سے واقف کرائیں گے ۔ جس سے کئی طلبہ کو مذکورہ ٹاپ میجر امتحانات میں مدد ملے گی ۔ مفت سمینار کے لیے طلبہ 040-24652324 پر ربط کریں ۔۔