بیروت ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام میں ترکی سرحد کے قریب آئی ایس گروپ کے اچانک حملہ کے سبب ہزاروں خوفزدہ لوگ پھنس گئے۔ ڈاکٹرس وتھ آوٹ بارڈرس نے بتایا کہ یہ صورتحال انتہائی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد پانچ کیلومیٹر سے بھی کم فاصلہ پر موجود ہیں اور آئی ایس جنگجو ان کی طرف پیشرفت کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ تقریباً ایک لاکھ افراد اس وقت پھنسے ہوئے ہیں اور وہ انتہائی خوف کے عالم میں ہیں کیونکہ ان کیلئے یہاں فرار کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ آئی ایس نے گذشتہ جمعہ کو باغیوں کے طاقتور گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کو شمالی سرحد کی سمت فرار ہونے کیلئے مجبور ہونا پڑا۔ اس کے علاوہ ترکی نے بھی اپنی سرحدیں بند کردی ہیں جس سے مشکلات بڑھ گئیں۔