آئی ایس کی سرگرمیاں اسلامی تعلیمات کے مغائر

اسلام آباد۔ 17 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستان میں علامہ کے ایک گوشہ نے آج خطرناک اسلامک اسٹیٹ ( آئی ایس ) عسکری گروپ کی یہ کہتے ہوئے مذمت کی کہ وہ اسلام کی تعلیمات کے مغائر کام کررہا ہے اور مسلمان بے قصور لوگوں کی ہلاکت کی تائید نہیں کرسکتے ۔ پاکستان علماء کونسل کی جانب سے مذمت ایسے وقت سامنے آئی جبکہ چند روز قبل تحریک طالبان پاکستان کے چھ سرکردہ کمانڈروں نے آئی ایس رہنما ابوبکر البغدادی کے حق میں وفاداری کا عہد کیا، جنھوں نے عراق اور شام میں اس گروپ کے زیرقبضہ علاقوں میں تشکیل ’’خلافت‘‘ کا اعلان کر رکھا ہے۔ کونسل نے اپنے بیان میں کہاکہ اسلام اور مسلمان آئی ایس کی جانب سے بے قصور لوگوں کو ہلاک کرنے اور اُن کی املاک کو تباہ کرنے کی تائید نہیں کرسکتے۔ ہم اسلامی ممالک کے عوام اور بالخصوص نوجوانوں سے اس پرتشدد گروپ سے تعاون کو روک دینے کی اپیل کرتے ہیں۔