آئی ایس لیڈر ابو سیاف ہلاک امریکی حکومت کا بیان

واشنگٹن ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کمانڈوز نے سینئر آئی ایس لیڈر ابو سیاف کو جنگ زدہ شام میں خفیہ آپریشن میں ہلاک کردیا ہے، امریکی حکومت نے آج یہ بات کہی۔ سیاف کو کل ہلاک کیا گیا جب وہ مشرقی شام کے الامر میں منعقدہ آپریشن میں امریکی فورسیس سے لڑپڑا۔ یہ آپریشن اسے پکڑنے کیلئے صدر براک اوباما کے احکام پر کیا گیا۔ اُس کی بیوی اُم سیاف کو پکڑ لیا گیا اور وہ موجودہ طور پر عراق میں امریکی ملٹری تحویل میں ہے۔ امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے کہا، ’’کل رات کمانڈر اِنچیف کی ہدایت پر میں نے یو ایس اسپیشل آپریشنس فورسیس کو مشرقی شام کے الامر میں آپریشن منعقد کرنے کا حکم دیا تاکہ سینئر آئی ایس لیڈر المعروف ابو سیاف اور اُس کی بیوی اُم سیاف کو پکڑا جاسکے‘‘۔