حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : آئی آر ڈی اے ( انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی آف انڈیا ) مختلف شعبہ جات میں خالی منیجرس کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کررہا ہے ۔ جملہ 29 جائیدادیں خالی ہیں ۔ جن میں گریڈ بی منیجرس 12 ، اسسٹنٹ جنرل منیجر 10 ، ڈپٹی جنرل منیجر 5 اور جنرل منیجر 2 ہیں ۔ کوئی بھی ڈگری جیسے آکچیویل ، اے سی اے ، اے آئی سی ڈبلیو ، اے سی یس ، سی ایم اے ، سی ایف اے ، ایل یل بی ، بی ای / بی ٹیک اور ایم سی اے میں کامیاب اور متعلقہ انشورنس شعبہ میں تجربہ کے علاوہ کمپیوٹر آپریشنس میں نالج رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے ۔ امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواستیں آن لائن داخل کرنے کے بعد پرنٹ لے کر پرسنل آفیسر کے نام مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ کرنا ہوگا ۔ اور درخواست پہونچے کی آخری تاریخ 20 اکٹوبر ہوگی ۔ ویب سائٹ irdai.gov.in ہے ۔۔
The Executive Director (Gem),
Insurance Regulatory and Development Authority of India, 3rd Floor, Parishrama Bhavan, Bashir Bagh, Hyd-4