کولکتہ۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کھرگپور کے ایک بی ٹیک طالب علم نے جوکہ انسٹی ٹیوٹ کے تمام شعبوں میں سرفہرست ( ٹاپر ) رہا ، ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے ملازمت کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے مزید تعلیم اورتحقیقات سے وابستہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کا طالب علم سکھر پترا بنس نے جاریہ سال 9.37 نشانات اور اعلیٰ رینک کے ساتھ گرایجویشن میں کامیابی حاصل کی ہے اور انہیں صدر جمہوریہ کا گولڈ میڈل بھی عطا کیا گیا ہے۔ انہوں اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئی آئی ٹی کیمپس سے دوبارہ رجوع ہوکر ہارڈ ویر سیکوریٹی میں پی ایچ ای کیا جائے۔ طالب علم نے بتایا کہ بی ٹیک کے بعد کارپوریٹ ملازمت میں شمولیت کا خواہشمند نہیں تھا، میری تمام تر دلچسپی تعلیم اور تحقیقات میں ہے اور میرے اس فیصلہ کو میرے اساتذہ اور افراد خاندان کی تائید حاصل ہے۔ پترابنس اعلیٰ رینکس حاصل کرنے والوں میں سب سے کم عمر ہے جس میں بیشتر طلباء بیشتر طلباء کارپوریٹ اداروں میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔