حیدرآباد۔/25 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ، ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما کے مختلف مقامات پرآئندہ پانچ یوم کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آج یہاں اپنے بلیٹن میں یہ بات بتائی۔ تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک ریاست کے مختلف اضلاع میں متوقع ہے جیسے اضلاع کومارم بھیم، منچریال، کریم نگر، ورنگل، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ وغیرہ۔ تلنگانہ اور رائلسیما میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر ہلکی اور چند دیگر مقامات پر تیز بارش ہوئی۔ تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت عادل آباد، نظام آباد، میدک، راما گنڈم میں42 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔یہی درجہ حرارت آندھرا پردیش کے کرنول میں ریکارڈہوا۔ حیدرآباد اور اس کے پڑوسی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شام یا رات کے اوقات میں ہلکی بارش یا گرج چمک کا امکان ہے۔درجہ حرارت 40 اور 26 ڈگری سیلسیس برقرار رہنے کا امکان ہے۔