حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں انجینئرنگ اگریکلچر اور بی فارمیسی جیسے کورسیس میں داخلوں کے لیے منعقدہ ٹی ایس ایمسیٹ 2019 کے نتائج توقع ہے کہ 3 یا 4 جون کو جاری کئے جائیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ انٹر میڈیٹ امتحانی پرچوں کی ری ویریفیکیشن نتائج کی اجرائی ایمسیٹ کے نتائج جاری کرنے کے لیے تیزی پیدا کردی ہے ۔ یاد رہے کہ 3 تا 9 مئی تک ریاست بھر میں ایمسیٹ 2019 منعقد کیا گیا تھا ۔ انٹر میں نشانات کی بنیاد پر ہی ایمسیٹ رینک کو قطعیت دینا پڑتا ہے ۔ انٹر میڈیٹ نتائج میں بے قاعدگیوں کے واقعات پیش آنے کی وجہ سے اس کا اثر نہ صرف تلنگانہ کے طلباء پر ہی نہیں بلکہ آندھرا پردیش کے طلباء پر بھی مرتب ہورہا ہے ۔ لہذا اب بھی انٹر میڈیٹ طلباء کے مکمل نتائج ایمسیٹ عہدیداروں کو فراہم کرنے میں کئی مسائل درپیش ہونے کی اطلاعات پائی جارہی ہیں ۔ اگر نتائج آئندہ دو تین یوم میں بھی فراہم کئے جائیں تو ایمسیٹ کے نتائج 3 یا 4 جون کو جاری کرنے کی توقع پائی جاتی ہے ۔۔