آئندہ انتخابات کیلئے کانگریس امیدواروں کا آن لائن رائے سے انتخاب

چیف منسٹر سرکاری خزانہ کو لٹا کر شخصی تشہیر میں مصروف۔ پارٹی منڈل صدور و قائدین سے اتم کمار ریڈی کی ٹیلی کانفرنس
حیدرآباد ۔20اگست ( سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کا آن لائن انتخاب کیا جائے گا ۔ پارٹی کارکنوں اور قائدین کو شکتی ایپ سے جڑتے ہوئے کانگریس حامیوں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت دی ۔ اُتم کمار ریڈی نے آج ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ پارٹی منڈل صدور اور سینئر قائدین سے تبادلہ خیال کیا اور شکتی ایپ میں ناموں کو درج کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو ارکان شکتی پروگرام سے جڑ ینگے آن لائن انکی رائے حاصل کرکے انتخابات میں امیدواروں کا انتخاب کیا جائیگا ۔ انہوںبوتھ سطح سے پارٹی کو مستحکم کرکے ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کو آشکار کرنے ‘ عوام میں شعور بیدار کرنے پر زور دیا ۔ اُتم کمار نے انتخابات کیلئے تیار ہوجانے کا کیڈر کو مشورہ دیا ۔ ووٹر لسٹ میں اپنے اور پڑوسیوں کے نام کو چیک کرن ‘ نام غائب ہوگئے تو دوبارہ شامل کرانے کی ہدایت دی ۔ اُتم کمار ریڈی نے سرکاری خزانے کو لٹا کر شخصی تشہیر پر زیادہ ترجیح دینے کا چیف منسٹر پر الزام عائد کیا ۔ اقتدار کے نشے میں تکبر کا شکار ہوجانے کا وزیر آئی ٹی کے ٹی آر پر الزام عائد کیا ۔ ریاست کے عوام کے سی آر اور ان کی خاندنی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں ‘انہیں سبق سکھانے انتخابات کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ۔ اُتم کمار نے کہا کہ کے سی آر کا دوبارہ اقتدار میں آنا تلنگانہ کیلئے بہت بڑا خطرہ ہوسکتا ہے ۔ 2014کے دوران ٹی آر ایس انتخابی منشور سے جو وعدے کئے گئے ان میں ایک وعدہ کو بھی پورا کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے جبکہ کانگریس کے 10سالہ دور حکومت میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس ‘ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت تشکیل دیگی ۔ آسرا پنشن کی رقم کو بڑھاکر دوگنا کردیا جائیگا ۔ 10لاکھ بیروزگار نوجوانوں کو ماہانہ 300روپئے بیروزگاری بھتہ ادا کیا جائیگا ۔ اولڈ ایچ پنشن کی اہل عمر کو 65 سال سے گھٹا کر 58سال کردیا جائیگا ۔ کانگریس دور حکومت میں شوہر اور بیوی دونوں کو وظیفہ ادا کیا جائیگا ۔ اگر بچے سرکاری ملازم ہیں تو بھی والدین کو وظیفہ دیا جائے گا ۔ زیادہ سے زیادہ غریب افراد کو پنشن دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ کسانوں کے دو لاکھ روپئے تک یکمشت میں قرض معاف کیا جائے گا ۔ اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے بلز ادا نہ کرنے کا ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا ۔