’آؤٹ لُک‘ کیخلاف تحریک مراعات

نئی دہلی ، 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں ایک بی جے پی رکن نے ہفتہ وار نیوز میگزین ’آؤٹ لُک‘ کے خلاف مراعات شکنی کی ایک تحریک پیش کی ہے، جس نے ایک آرٹیکل شائع کرتے ہوئے بعض بیانات کو وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے غلط طور پر منسوب کردیا تھا۔ اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے بی جے پی رکن کیرت سومیا کو بتایا کہ اُن کی نوٹس زیرغور ہے۔ سومیا نے کہا کہ میگزین نے وزیر داخلہ کا غلط حوالہ دینے پر پہلے ہی معذرت خواہی کرلی ہے۔ اس حوالہ کو سی پی آئی (ایم) رکن محمد سلیم نے استعمال کرتے ہوئے بی جے پی اور برسراقتدار مخلوط کو عدم روادار بتایا تھا۔ درحقیقت آنجہانی وی ایچ پی لیڈر اشوک سنگھل نے وہ بیان دیا تھاجسے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے منسوب کردیا گیا۔