آؤٹر رنگ روڈ پر عنقریب FASTag ڈیجیٹل پے منٹ کا آغاز

پری پیڈ ٹیاگ کے ساتھ گاڑیاں ٹول پلازاس پر رکے بغیر جائیں گی

حیدرآباد ۔ /3 اپریل (رتنا چوٹرانی) ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے ، جو آؤٹر رنگ روڈ مینٹین کرتا ہے ، حیدرآباد آؤٹر رنگ روڈ پر عصری تقاضوں سے ہم آہنگ FASTag ڈیجیٹل پے منٹ آپشن کو قبول کیا جائے گا تاکہ آؤٹر رنگ روڈ پر ٹول کی ادائیگی میں آسانی ہو ۔ FASTag ایک الیکٹرانک ٹول پے منٹ میکانزم ہے جو انڈین ہائی ویز مینجمنٹ کمپنی لمیٹیڈ (HMCL) کی جانب سے آپریٹ کیا جاتا ہے جس کا مقصد ریڈیو فریکوینسی آئیڈنٹیفکیشن ٹکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے نیشنل الیکٹرانک ٹول کلکشن پروگرام پر عمل درآمد کرنا ہے ۔ FASTag کے ساتھ نیشنل ہائی ویز پر ڈرائیونگ کرنے والے گاڑی مالکین ان کی گاڑیوں پر ایک پری پیڈ ٹیاگ چسپاں کرسکتے ہیں اور ٹول پلازاس پر رکے بغیر فاسٹ لین پر ڈرائیو کرسکتے ہیں ۔ یہ سہولت ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر 273 ٹول بوتھس پر دستیاب تھی ، بعد میں اس میں اضافہ کیا گیا ۔ FASTag ایک RFID کارڈ ہے جسے گاڑی پر چسپاں کیا جائے گا اور اسے ایک پری پیڈ سیل فون ریچارج کارڈ کی طرح ریچارج کیا جاسکتا ہے ۔ تلنگانہ میں ایسے 13 ٹول پلازا ہیں جو FASTag میں ہے ۔ FASTag ایک قابل ریچارج کارڈ ہے جس میں ٹول چارجس کو خود بخود ڈیبٹ کرنے کیلئے پیاسیو ریڈیو فریکونسی آئیڈنٹیفیکیشن ٹکنالوجی کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ فی الوقت حیدرآباد میں اس طرح کا سسٹم نہیں ہے ۔ حالانکہ اسے ملک بھر میں 403 ٹول پلازاس پر روبہ عمل لایا گیا ہے ۔ اگرچیکہ آؤٹر رنگ روڈ نیشنل ہائی وے کے تحت نہیں آتی ہے اور یہ ریاستی حکومت کے تحت ہے تاہم ملک کے مختلف مقامات سے کثیر تعداد میں لوگ بالخصوص سیاح اس روڈ پر آتے ہیں اور ہزاروں گاڑیاں آؤٹر رنگ روڈ سے گزرتی ہیں اور اس میں کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہوں نے FASTag پے منٹ سہولت کو اختیار کیا ہوتا ہے لیکن یہاں آؤٹر رنگ روڈ پر اسے قبول نہیں کیا جاتا جس کی وجہ انہیں ادائیگی کیلئے طویل قطار میں ٹھہرنا ہوتا ہے ۔ اب آؤٹر رنگ روڈ پر آسانی کے ساتھ سفر کو یقینی بنانے کیلئے عنقریب FASTag سہولت کا آغاز کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں آئی ایچ ایم سی ایل ، ایچ ایم ڈی اے اور ایس بی آئی کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ اس کے بعد FASTag کو دو تا تین ہفتوں کے اندر شروع کیا جائے گا ۔