ورنگل ۔ 27 جولائی (این ایس ایس) صدر پردیش کانگریس تلنگانہ اتم کمار ریڈی نے نریلا دیہات میں دلتوں پر پولیس حملے کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے 2019ء انتخابات میں کانگریس کے اقتدار کا یقین ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے قریبی رشتہ دار گولڈ مائن کمپنی کے نام پر ریت مافیا چلا رہے ہیں۔ اس کی مخالفت کرنے والوں پر پولیس مظالم ڈھا رہی ہے۔ اتم کمار نے بتایا کہ دلتوں پر مظالم کے خلاف 31 جولائی کو ’’چلو سرسلہ‘‘ پروگرام منظم کیا جارہا ہے۔ سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار اس پروگرام میں حصہ لیں گی۔