؍9 اپریل کو کے سی آر کی پرچہ نامزدگی

سنگاریڈی ۔ 6 اپریل ( سیاست نیوز) سربراہ ٹی آر ایس کے سی آر حلقہ اسمبلی گجویل سے 9 اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کے سی آر اس خصوص میں پارٹی کیڈر کو ہدایت دے چکے ہیں ۔ حلقہ اسمبلی گجویل سے 8 ؍ اپریل کو نرساریڈی کانگریس امیداور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ جبکہ 7 اپریل کو تلگودیشم امیدوار پرتاب ریڈی پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ حلقہ اسمبلی گجویل میں سیاسی طور پر ہلچل دیکھی جا رہی ہے ۔