تعلیمی سال 2014 – 15 کے اہم پروفیشنل کورسز میں داخلے کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحانات ماہ مئی / جون میں منعقد ہوئے پھر ان کے نتائج کے بعد رینک دیئے گئے اور کنوینر سٹ جو انٹرنس امتحان منعقد کرتا ہے ۔ اس کے تحت کونسلنگ ہوتی ہے اور ویب کونسلنگ اور جنرل کونسلنگ کے ذریعہ داخلے دیئے جاتے ہیں اب جاریہ تعلیمی سال کا آغاز ہوئے دو تا ڈھائی ماہ کا عرصہ ہوا ۔ اور کونسلنگ کے انعقاد میں تاخیر ہوئی ۔ اے پی اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن ان انٹرنس امتحانات کیلئے کسی یونیورسٹی کو ذمہ داری سونپتے ہوئے ۔ نہ صرف انٹرنس امتحانات منعقد کی بلکہ اس کے ساتھ کونسلنگ کی بھی ذمہ داری ہے لیکن سال حال ریاست کی تقسیم نئی ریاست تلنگانہ کے وجود میں آنے کے بعد آندھراپردیش کے 13 اضلاع اور تلنگانہ کے 10 اضلاع اور ان علاقہ جات کے طلبہ کیلئے دونوں ریاستوں کی حکومتوں کی فیس ری امبرسمنٹ پالیسی اور لوکل / نان لوکل اور تلنگانہ حکومت کی طلبہ کیلئے اسکیم ’’ FAST ‘‘ فیناشیل اسسٹنٹ فار اسٹوڈنٹس آف تلنگانہ بنائی ۔
اب دلچسپ بات یہ رہی کہ 7 اگسٹ سے اے پی اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن APSHE نے سب سے پہلے ایمسٹ انجینئرنگ کی ویب کونسلنگ کا انٹرمیڈیٹ MPC امیدواروں کیلئے اعلان کرتے ہوئے اسنادات کی تصدیق کا عمل شروع کی ۔ اس اثناء تلنگانہ میں TSCHE تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے نام سے علحدہ کونسل بنائی گئی پھر TSCHE حیدرآباد انٹرمیڈیٹ MPC امیدواروں کیلئے 14 اگسٹ سے ویب کونسلنگ کیلئے اسنادات کی تصدیق Certificate Verifiation کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تنقیح کا عمل شروع کیا جو 14 اگسٹ تا 23 اگسٹ تلنگانہ کے 9 اضلاع میں 16 اور حیدرآباد میں 5 مقامات پر ہلپ لائن مراکز بناتے ہوئے رکھی گئی جو جاری ہے ۔ حیدرآباد میں جے این ٹی یو کوکٹ پلی ، گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹکنالوجی ایسٹ ماریڈ پلی سکندرآباد ، قلی قطب شاہ گورنمنٹ پالی ٹیکنیک چندولعل بارہ دری بہادر پورہ اور سنسکھیکا ودیا بھون متصل گورنمنٹ پالی ٹیکنیک مانصاحب ٹینک پر ہیں ۔ امیدوار اپنے رینک کو دیکھ کر اس تاریخ اور مقام ہلپ لائن سنٹر پر اصل اسنادات اور زیراکس سیٹ کے ساتھ ہلپ لائن سنٹر پر اسنادات کی تصدیق / تنقیح کروائیں ۔
اس دفعہ اسکراچ کارڈ کے بجائے رجسٹرڈ موبائیل نمبر پر پاس ورڈ SMS کے ذریعہ دیا جارہا ہے اس پاس ورڈ کی مدد سے ویب سائیٹ پر ویب پر مبنی کونسلنگ میں دی گئی دو تواریخ میں کالج ، کورس ، برانچ کو OPT کرسکتے ہیں ۔ 16 اگسٹ سے ایمسٹ کے ویب سائیٹ پر کالجس کے پتے اور کورسز کو پیش کردیا گیا جس کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ ہلپ لائن سنٹر کے اوقات صبح 9 تا 6 بجے ہیں ۔
ایمسٹ کی ( انجینئرنگ ) کی ویب آپشن
انٹرمیڈیٹ MPC امیدوار جو اسنادات کی تصدیق کروائی ہو ان کو Login ID آپشن انٹری کی تاریخ سے ایک دن قبل موبائیل نمبر جو رجسٹریشن فارم درج کیا گیا اس OTP ’’ One time Password ‘‘ کنوینر کے ذریعہ SMS دیا جائے گا ۔ اس کا بڑی احتیاط سے استعمال کریں ۔ پاس ورڈ ایک دفعہ استعمال ہونے کے بعد دوبارہ کارکرد نہیں رہے گا ۔ اس لئے اس کو ” OTP ” کہا گیا ۔ امیدوار کالج ، کورس ، برانچ ، بی ای ، بی ٹیک ، بی فارمیسی کیلئے اپنے رینک کے لحاظ سے تیاری کرتے ہوئے ویب آپشن دیں ۔ اس کیلئے رجسٹریشن نمبر ، ہال ٹکٹ نمبر اور تاریخ پیدائش DOB جو سرٹیفیکٹ کی رسید درج تھی enter کرتے ہوئے کسی بھی انٹرنیٹ سے ذریعہ ویب آپشن کرسکتے ہیں پھر APSHE ، TSCHE کے بجائے 14 اگسٹ کو ویب آپشن کیلئے صرف اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے اعلامیہ جاری کیا ۔
ایمسٹ ( انجینئرنگ ) ویب آپشن excercise option
٭ ایک تا 50 ہزار 17 اگسٹ تا 18 اگسٹ
٭ 50 ہزار ایک تا ایک لاکھ رینک 20 اگسٹ تا 21 اگسٹ
٭ ایک لاکھ ایک تا ایک لاکھ 50 ہزار 22 اگسٹ تا 23 اگسٹ
٭ 150,001 تا آخری ++ ، 24 اگسٹ تا 25 اگسٹ
Last ++ میں ایسے مسلم میناریٹی امیدوار جو ایمسٹ ناکام ہوئے یا ایمسٹ میں شرکت نہ کئے تھے اور 300 روپئے کا D.D کنوینر ایمسٹ میں انٹرمیڈیٹ کے نشانات کی بنیاد پر Apply کئے تھے وہ بھی اسنادات کی تصدیق کرواتے ہوئے آخری تواریخ 24 اگسٹ ، 25 اگسٹ کو ویب آپشن کرسکتے ہیں ۔
ایمسٹ (میڈیسن ) ، بی ایڈ ( ایڈسٹ ) ، لاسٹ ( یل یل بی ) کونسلنگ
مختلف پروفیشنل کورسز میں داخلے کیلئے ہوئے انٹرنس امتحانات کے ذریعہ جو طلبہ منتظر ہیں ان میں انٹرمیڈیٹ BPC امیدوار ایمسٹ کے ذریعہ میڈیکل یم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، فارماڈی اور بی فارمیسی اور دیگر پروفیشنل کورسز کیلئے کونسلنگ کا انتظار کررہے ہیں وہ امکان ہیکہ 25 اگسٹ سے کونسلنگ کا آغاز ہوگا ۔ بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈسٹ کامیاب امیدواروں کی کونسلنگ بھی جاریہ ماہ کے آخری ہفتہ میں اعلامیہ آئے گا ۔ لاسٹ ( یل یل بی ) کیلئے بھی کونسلنگ شیڈول کو قطعیت دی جارہی ہے ۔