تعلیم کو روزگار سے جوڑنے کیلئے روایاتی تعلیم اور فنی تعلیم کے بعد پیشہ ورانہ کورسس کو متعارف کیا گیا اور وکیشنل کورسس میں ان دونوں روایتی تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم کو ملا کر روزگار سے مربوط کیا گیا قومی سطح پر جب تعلیم کو مرکز اور ریاست کیلئے مشترکہ طرز پر ذمہ داری کیلئے سرکار یہ کمیشن کی سفارشات آئی جب سب سے پہلے وکیشنل کورسس کو روشناس کرایا گیا ۔ پھر نئی قومی تعلیمی پالیسی 1986 ء کے اہم نکات میں درسی کتب کے نصاب میں جہاں Skill مہارت کو شامل کرنے کی سفارشات دی گئی وہیں پر ملک کا پہلا وکیشنل ایجوکیشن سنٹر بھوپال مدھیہ پردیش میں پنڈت سندر لعل شرما سنٹرل انٹی ٹیوٹ آف وکیشنل سنٹر قائم کیا گیا پھر وکیشنل کورسس دسویں سطح کے بعد +2 انٹرمیڈیٹ سطح پر ملک بھر میں روشناس کئے گئے ۔ آندھراپردیش جب متحدہ ریاست تھی جونیر کالج میں وکیشنل کورس شروع کئے گئے اور بعض صرف وکیشنل جونیر کالجس ہی قائم ہوئے ۔
ہوٹل مینجمنٹ کا روزگار پر مبنی کورسس
دسویں کامیاب یا انٹرمیڈیٹ ناکام امیدواروں کیلئے وکیشنل کورس ہوٹل مینجمنٹ کا ہے جس میں تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل ٹریننگ دی جاتی ہے اور فرسٹ ایئر کامیاب طلبہ کو سال دوم میں ملک کے منتخبہ شہروں میں اسٹار ہوٹلس میں باضابطہ پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے بھیجا جاتا ہے اور دو سال کورس کی تکمیل کے بعد انہیں پرکشش تنخواہوں پر ملازمت کا پیشکش کیا جاتا ہے ۔
MLT میڈیکل لیاب ٹکنالوجی کورس
میڈیکل لیاب ٹکنالوجی MLT کورس انٹرمیڈیٹ میں وکیشنل کورس میں ہے پیرامیڈیکل شعبہ میں یہ اہم کورس ہے جس کے ذریعہ دسویں کامیاب امیدوار ٹریننگ کے حصول کے بعد روزگار سے منسلک ہوسکتے ہیں ۔ میڈیکل لیاب ٹکنالوجی میں تھیوری کے ساتھ ہاسپٹل میں ٹریننگ مہیا کی جاتی ہے اور کورس کی تکمیل کے بعد ملازمت کے مواقع ہوتے ہیں ۔
فیشن ٹکنالوجی وکیشنل کورسس
انٹرمیڈیٹ سطح پر وکیشنل کورس میں فیشن ٹکنالوجی بھی روزگار پر مبنی کورس ہے جس کے طلبہ کو Apparel Parks میں ٹریننگ بھی دی جاتی ہے اور اگر کوئی چنائی میں ایک سالہ ٹریننگ حاصل کرنا چاہتا ہو تو انہیں ایک سال کی Apprenticeship ٹریننگ بورڈ آف اپرنٹپش ٹریننگ چنائی کے تحت دی جاتی ہے اور کورس کی تکمیل پر ملازمت کے مواقع بھی ہیں ۔
کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ
انٹرمیڈیٹ سطح پر وکیشنل کورس میں کمپیوٹر سائنس کا سرٹیفیکٹ کورس ہے اس کورس کے بعد ڈگری سطح پر BCA یا BBA یا کمپیوٹر ڈگری میں داخلے کے اہل ہوتے ہیں ۔ جو امیدوار ایس ایس سی کے بعد انٹرمیڈیٹ سطح پر کمپیوٹر سائنس سے وکیشنل کورس کرنا چاہتے ہیں اس کیلئے اہل ہیں ۔
وکیشنل کورس کے بعد برج کورس
ایسے امیدوار جنہوں نے وکیشنل کورس سے انٹرمیڈیٹ کیا ہے ان کیلئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن برج کورس رکھا ہے جس کے ذریعہ وہ میاتھس ، بیالوجی و دیگر مضامین کے امتحان کے شریک ہوکر ایمسٹ یا دیگر انٹرنس امتحانات اور کورسس میں داخلے کے اہل ہوتے ہیں ۔
وکیشنل کورس کے بعد اعلی تعلیم
کے مواقع
انٹر وکیشنل کورس ہوٹل مینجمنٹ کئے امیدواروں کیلئے ڈگری سطح پر B.C.HM بیاچلر آف کیٹرنگ اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کورس یا BA کے اہل ہیں جو امیدوار فیشن ڈیزائنگ کئے وہ B.SC.(FD) فیشن ڈیزائنگ یا B.SC ( ٹکسٹائیل ) کیلئے اہل ہے یا B.F.T بیاچلر آف فیشن ٹکنالوجی کورس کرسکتے ہیں ۔ BPT کے بعد بی ایس سی فزیوتھراپی کورس ہے ۔ MLT میڈیکل لیاب ٹکنالوجی کے بعد ڈگری سطح پر (MLT) B.SC اور B.M.L.T یا B.SC کیلئے اہل ہیں ۔ مذکورہ بالا کورسس میں داخلے کیلئے دسویں کامیاب یا انٹر ناکام طلبہ لکڑی کا پل پر واقع ZEN وکیشنل جونیر کالج روبرو راج دوت ہوٹل سے رجوع ہوسکتے ہیں اور فون نمبر 9885221102 پر یا 040-23237703 پر رابط پیدا کرسکتے ہیں ۔
TS-TET کی کلید ” Key ” جاری ، فائنل Key 30 مئی کو جاری ہوگی
تلنگانہ اسٹیٹ کا ٹیٹ TET ٹیچرس اہلیتی امتحان کی پہلی ابتدائی کلید Initial Key ویب سائیٹ پر جاری کردی گئی ہے اور فائنل Key ، 30 مئی کو جاری کی جائے گی امکان ہیکہ 5 جون کا نتیجہ جاری کیا جائے گا جس کا شیڈول اور تاریخ دی گئی اور ٹیچرس تقررات DSC کے بجائے TSPSC سے امتحان ہوگا ۔SSC کامیاب امیدواروں کے ذریعہ ایس ایس سی کامیاب امیدوار اپنے GPA کے لحاظ سے مستقبل کی منصوبہ بندی کے مطابق کورس اور کالج کا انتخاب کریں ۔ رہنمائی کیلئے روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ کے احاطہ جگر ہال عابڈس پر ربط کریں ۔
٭٭٭٭٭