حیدرآباد۔24 اپریل (سیاست نیوز) Vibrant Ford نے Zoom Cars کمپنی سے اپنے معاہدے کے مطابق آج چھ گاڑیوں کو حوالے کیا۔ Vibrant Ford کے جنرل منیجر مسیح الدین احمد نے اس موقع پر گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں۔ انہوں نے بتایا کہ Vibrant Ford اور Zoom Cars کے درمیان 2015ء سے معاہدہ ہے جس کے تحت 15 تا 20 گاڑیاں ایک ہی وقت میں حاصل کی جاتی ہیں۔ آج بھی 15 گاڑیوں کی ڈیلیوری طے کی گئی تھی لیکن صرف 6 گاڑیاں حاصل کی گئیں۔ دونوں کمپنیوں کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر کسٹمرس کو 6 گاڑیاں حوالے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فورڈ میں کئی خوبیوں کے علاوہ کاسٹ آف مینٹیننس کافی کم ہے اور سیفٹی پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ اس میں موجود خوبیاں اس طرح کی دیگر گاڑیوں میں دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں زوم کارس کے ساتھ ان کا اشتراک مزید آگے بڑھے گا۔ اس موقع پر گاڑی حاصل کرنے والوں کو کمپنی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔