vegاورNon-veg سوپ انتہائی صحت بخش

واشنگٹن۔/31ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہم اور آپ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ لنچ اور ڈنر کے وقت ایسے گھرانوں میں جہاں انواع اقسام کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں وہاں کھانے کی شروعات ’ سوپ ‘ (Soup) سے ہوتی ہے جسے Starter بھی کہا جاتا ہے۔ سوپ بھی دو نوعیت کے ہوتے ہیں یعنی Veg اور Non-Veg۔ ’ سوپ‘ سے آغاز کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہمارے جسم کو درکار غذائی ضرور ت کا تقریباً 30% حصہ مکمل ہوجائے۔ سوپ استعمال کرنے سے قبل اگر کوئی بہت زیادہ بھوکا شخص یہ سوچے کہ وہ کئی پلیٹس بریانی اور چکن، گوشت کا سالن اور دیگر اشیاء ہضم کرجائے گا تو سوپ کے استعمال کے بعد اس کی یہی سوچ ٹھنڈی پڑ جاتی ہے کیونکہ سوپ کا استعمال غذا کی زائد مقدار کھانے سے باز رکھتی ہے اور یہ ایک اچھی علامت ہے تاکہ غذائی عادتوں کو کنٹرول میںرکھا جاسکے اور غیر ضروری بدہضمی کا شکار ہونے سے بچ بھی جاتے ہیں۔ ٹماٹر اور پالک کا سوپ بہت زیادہ عام ہے کیونکہ یہ بھوک کو کم کرتا ہے۔

اگر جو لوگ سوپ استعمال نہیں بھی کرتے ہیں تو انہیں اس بارے میں غور کرنا چاہیئے کیونکہ اس کی تیاری میں زائد مصارف نہیں ہوتے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سوپ کے استعمال سے جسم میں چربی کی زائد مقدار نہیں بنتی اور Cholestrol بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ Non-Veg سوپ میں بکرے کی ہڈیوں کا سوپ زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ خصوصی طور پر ایسے مریض جو کسی بھی بیماری کی وجہ سے بہت زیادہ کمزور ہوگئے ہوں انہیں ہڈیوں کا سوپ دیا جاتا ہے جو ذائقہ دار بھی ہوتا ہے ۔ آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ سوپ چاہے Vegہو یا non-veg یہ تمام ذائقہ دار ہوتے ہیں ۔ سوپ کو اگر ہم اپنی ہر غذا کا حصہ بنالیں تو نہ صرف مرغن غذاؤں کے منفی اثرات سے بچ سکتے ہیں بلکہ اپنی بھوک کو قابو میں رکھتے ہوئے بے تحاشہ کھانے سے بھی اجتناب کرسکتے ہیں۔تو پھر آج دوپہر یا رات کے کھانے کا آغاز آپ سوپ سے کررہے ہیں نا؟۔