حیدرآباد ۔ 17 مارچ (پریس نوٹ) ویدھا۔ ایگزیہبیشن ین شو کو 17 مارچ کو 11.30 بجے دن پلے بوئے نووٹل، ہائی ٹیک سٹی، حیدرآباد پر لانچ کیا گیا جو کولکتہ کے ایک ڈیزائنر ہاؤز، ایم آئی ڈیزائنرس (پرائیویٹ) لمیٹیڈ کی سی ای او مسز اندرانی کی ایک پہل ہے جس کا مقصد حیدرآباد میں کانسیپٹ پر مبنی نمائش کا اہتمام کرنا ہے۔ کولکتہ میں شاندار کامیابی کے بعد ایم آئی ڈیزائنرس کی جانب سے کھادی ویلیج اینڈ انڈسٹریز کمیشن کے اشتراک سے حیدرآباد میں لائف اسٹائیل شو، ویدھا کے دوسرے ایڈیشن کو پیش کیا جارہا ہے، جس میں 10 ڈیزائنرس عصری ٹیکنکس میں روایتی فیبرکس میں ان کے پراڈکٹس پیش کریں گے۔ نمائش ویدھا میں 60 سے زائد اسٹالس ہوں گے اور ملک کے مختلف مقامات کے ڈیزائنرس کھادی کلاتھس، فٹ ویر اور اکسیسریز کی نمائش کریں گے۔