V.V پیاٹ سے متعلق شعور بیداری

یلاریڈی۔ /31 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی کے موضع تما ریڈی میں رائے دہندوں کو یلاریڈی آر ڈی او مسٹر دیویندر ریڈی نے (Voter Verifable Paper Audit Trail) (V.V.PAT) سے متعلق شعور بیدار ی کے تحت عوام کو نمونہ کے طور پر مشین سے واقف کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے رائے دہندوں سے کہا کہ اب ہر ووٹر اپنا ڈالا گیا ووٹ درست تھا یا نہیں دیکھ سکتا ہے۔ اس کیلئے V.V.PAT کا الیکشن کمیشن نے انتظام کیا ہے۔ رائے دہندوں کو اب کسی شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جدید ٹکنالوجی الیکشن میں رائے دہی کو شفاف بنانے میں معاون ثابت ہورہی ہے۔ اس موقع پر یلاریڈی تحصیلدار مسٹر مہی پال اور عوام موجود تھے۔