ایم اے حمید
UPSC یونین پبلک سروس کمیشن سال بھر قومی سطح کے رکروٹمنٹ کے مختلف مسابقتی امتحانات منعقد کرتا ہے اور اس کیلئے سال بھر امتحانات ، تواریخ اور شیڈول کا کیلنڈر جاری کرتا ہے ۔ سال 2015 میں UPSC کے تحت منعقد ہونے والے امتحانات جن میں IAS/IPS کے سیول سروسس امتحانات بھی شامل ہے ۔ انٹرمیڈیٹ 10+2 سطح سے لے کر پی جی سطح تک مختلف مرکزی محکمہ جات کے محکمہ دفاع NDA/NA کے علاوہ مختلف محکمہ جاتی امتحانات Departmetal Test بھی اس کے تحت ہوتے ہیں ۔
UPSC Calandar – 2015
UPSC کے تحت ماہ اپریل 2015 تا ڈسمبر 2015 ہونے والے امتحانات اور تواریخ کا شیڈول ذیل میں شائع کیا جارہا ہے ۔
CISF کا Lce امتحان یکم مارچ NDA/NA نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کا امتحان 9 اپریل کو مقرر ہے ۔ اس میں آرمی ، ایرفورس کے NDA میں ہے اور نیوی کیلئے NA ناوی اکیڈیمی کا امتحان ہے ۔ امتحان 23 مئی کو مقرر ہے ۔ جیوسائنٹسٹ اور جیولوجسٹ کیلئے فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 6 مارچ ہے اور امتحان 23 مئی 2015 ء کو مقرر ہے ۔
انجینئرنگ سروسس امتحان
B.E/B.Tech امیدوار اہل ہے
انجینئرنگ ڈگری ہولڈرس کیلئے UPSC کے تحت انجینئرنگ سروسس امتحان ہوتا ہے اس کا اعلامیہ 14 مارچ کو جاری ہوگا ۔ اور اس کے فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 10 اپریل مقرر کی گئی جبکہ اس کا امتحان 12 جون 2015 کو رکھا گیا ہے ۔
CMS کمببیڈ میڈیکل سروس امتحان کا اعلامیہ 14 مارچ کو جاری ہوا ۔ اس کے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 10 اپریل رکھی گئی تھی اور امتحان 28 جون 2015 ء کو مقرر ہے ۔
CAPF سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کیلئے اعلامیہ 11 اپریل کو جاری ہوگا 8 مئی آخری تاریخ ہے اور 28 جون کو امتحان ہے ۔
سیول سروسس پریلمنری امتحان
IAS/IPS/IFS
UPSC کے تحت سب سے اہم ترین جو امتحان ہوتا ہے وہ IAS/IPS اور دیگر سنٹرل سروس کا سیول سروسس امتحان ہے یہ CSP سیول سروس پریلمنری ہے جو پہلے مرحلہ کا ہوگا اس کا اعلامیہ 16 مئی 2015 کو جاری ہوگا اور اس کے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 12 جون مقرر کی گئی ہے اور امتحان 23 اگسٹ 2015 کو مقرر ہے ۔IAS/IPS اور دیگر سنٹرل سروسس کے ساتھ IFS انڈین فارسٹ سروسس کا جو امتحان الگ ہوا کرتا ہے گزشتہ دو برسوں سے اس کے پہلے مرحلہ کیلئے CSP سیول سروسس پریلمنری امتحان ہی کردیا گیا ۔ اس طرح IFS انڈین فارسٹ سروس کے امیدوار CSP سیول سروس پریلمنری ( امتحان ) میں شرکت کریں ۔
NDA/NA کا دوسرا امتحان
نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کے سال میں دو دفعہ امتحانات ہوتے ہیں سال 2015 کا دوسرا NDA کا امتحان کیلئے اعلامیہ 20 جون کو جاری ہوگا ۔ اس کے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 17 جولائی 2015 کو ہے اور امتحان 27 ستمبر کو رکھا گیا ہے ۔ UPSC کے 11 اکٹوبر 2015 کو RT/Exam کیلئے تاریخ محفوظ رکھی ہے ۔
انڈین فارسٹ سروس کا (Main) امتحان 21 نومبر 2015 کو رکھا گیا ہے ۔اسئنیو گرافر ، SO اور دیگر محکمہ جاتی مسابقتی امتحانات 2015 ( تحریری ) کا اعلامیہ 11 جولائی 2015 کو جاری ہوگا ۔ 7 اگسٹ اس کی آخری تاریخ ہوگی اور امتحان 17 اکٹوبر کو ہوگا ۔
C.D.S اگزامیشن 2015 ( II ) کیلئے 18 جولائی کو اعلامیہ جاری ہوگا ۔ فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 14 اگسٹ ہے اور امتحان یکم نومبر 2015 کو ہوگا ۔
C.D.S Exam-II
کمببائینڈ ڈیفنس سروس CDS کا امتحان بھی سال میں دو دفعہ ہوتا ہے ۔ دوسرا امتحان کا اعلامیہ 18 جولائی 2015 کو جاری ہوگا اس کے فارم کی ادخال کی آخری تاریخ 14 اگسٹ ہوگی اور امتحان یکم نومبر 2015 ء کو مقرر ہے ۔
سیول سروس امتحان (Main)
IAS/IPS کے پہلے مرحلہ کے امتحان CSP سیول سروس پریلمنری کے بعد دوسرے مرحلہ کے امتحان سیول سروسس (Main) کیلئے انتخاب ہوتا ہے اور سال 2015 میں سیول سروس (Main) امتحان کی تاریخ 18 ڈسمبر مقرر کی گئی ہے ۔اس طرح UPSC یونین پبلک سروس کے سال بھر ہونے والے مختلف مسابقتی امتحانات کیلئے UPSC کے ویب سائیٹ www.upsc.gov.in کو ملاحظہ کرتے ہے جس میں نوٹیفیکشن امتحانات کی تواریخ / شیڈول ، نصاب دستیاب ہے ۔ امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے وہ کس پوسٹ اور کس امتحان کیلئے اہل ہیں دیکھ کر فارم داخل کریں۔