UOH PG COURSES یونیورسٹی آف حیدرآباد

یونیورسٹی آف حیدرآباد جو پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت قائم کردہ سنٹرل یونیورسٹی ہے ۔ حیدرآباد کے مضافات گچی باؤلی علاقہ میں وسیع و عریض کیمپس ہے ۔ یونیورسٹی نے اپنے مختلف پروگرامس میں سال 2015 – 16 میں داخلے کیلئے اعلامیہ جاری کیاہے اس یونیورسٹی کے مختلف پوسٹ گریجویٹ کورسز ، ریسرچ پروگرامس اور MBA اور M.Tech جیسے پروفیشنل کورس کے ساتھ انٹگرئیڈ کورسز میں پانچ سالہ ایم اے ، ایم کام اور یم فل ، پی ایچ ڈی شامل ہیں ۔ داخلے آل انڈیا انٹرنس اگزامیشن کے تحت ہونگے ۔ یونیورسٹی میں داخلے کے بعد ہاسٹل کی سہولت ہے جو تعداد کے مطابق فراہم کی جائے گی ۔ یونیورسٹی جن کورسز میں داخلے کا اعلان کیا ہے ۔ ان کی تفصیلات ذیل میں شائع کی جارہی ہے ۔

M.A/M.SC ( پانچ سالہ انٹگرئیڈ کورس )
پی جی سطح پر ایم اے اور ایم ایس سی کا پانچ سالہ انٹگرئیڈ کورس ہے جس میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ (10+2) درجہ کامیاب امیدوار اہل ہیں اس کیلئے انٹرمیڈیٹ ریاستی نصاب کے علاوہ CBSE اور ICSE نصاب کے امیدوار بھی اہل ہیں یہ کورس 10 سمسٹرس پر مشتمل ہے ۔ جو مضامین شامل ہیں ان میں سائنس ، ہومانٹیز اور سوشیل سائنس ہیں ۔ کورسز کی مکمل معلومات اور تفصیلات کو یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں ۔

گریجویشن کے بعد پی جی کورسز
تین سالہ انڈر گریجویشن ڈگری کامیاب امیدواروں کو جن پی جی کورسس میں داخلے ہوگا ان کیلئے 3/4 اور 4/6 سمسٹر پر مشتمل ہوگا ۔ ان کے مضامین میں یم اے میں ہومائٹیز ، سوشیل سائنس ، آرٹ ، ہسٹری اور سائنس ہیں ۔ MSC کے مختلف مضامین ہیں ۔ اس کیلئے متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ سوشیل سائنس اور M.SC کے مضامین کیلئے ویب سائیٹ پر تفصیلات ملاحظہ کریںاور اس کے مطابق فارم داخل کریں ۔ ایم اے ( سائیکالوجی MCA ) اور پبلک ہلت کے پی جی کورسس بھی ہیں ۔

MBA میں داخلے
حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں MBA میں داخلے کیلئے CAT – 2014 کامیاب امیدواروں کو ان کے اسکور پر داخلہ دیا جائے گا ۔ MBA کے خصوصی پروگرام میں ہلت کیمونیکیشن بھی شامل ہے ۔ CAT – 2014 کے اسکور پر ڈگری کامیاب امیدوار فارم داخل کرتے ہوئے تعلیمی سال 2015 – 16 نشستیں کیلئے داخلے کے اہل ہیں ۔

M.Tech پروگرام 4 سمسٹرس
انجینئرنگ ڈگری ہولڈرس کیلئے M.Tech پروگرام میں جو 4 سمسٹرس پر مشتمل ہے داخلہ کیلئے قومی سطح کا انٹرنس امتحان رکھا ہے اس کے برانچس میں کمپیوٹر سائنس ، انفارمیشن ٹکنالوجی (CS/AI/IT) انٹگرئیڈ سرکیوٹ ٹکنالوجی ، بائیو انفارمیٹکس اور میٹرئیل انجینئرنگ شامل ہے ۔
یم فل پروگرام
دو سمسٹر پر مشتمل یم فل پروگرام سوشیل سائنس اور ہومانٹیز میں ہیں ۔
Ph.D اور انٹگرئیڈ پی ایچ ڈی پروگرام
Ph.D پروگرام دو سال تا 5 سال کا سائنس اور ہومائیٹز ، سوشیل سائنس کا ہے اور انٹگرئیڈ M.Phil Ph.D پروگرام ہے اور M.SC / Ph.D انٹگرئیڈ پروگرام ہے اور ایک انجینئرنگ کا انٹگرئیڈ پروگرام B.Tech/M.Tech (CS) ہے ۔
انٹرنس امتحانات کے مراکز
یونیورسٹی آف حیدرآباد کے پی جی پروگرام میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحانات ملک کے مختلف مقامات پر ہیں ان میں حیدرآباد ، کریم نگر ، نظام آباد کے علاوہ ملک کے اہم بڑے شہروں میں ہیں ۔ انٹرنس امتحان کی فیس 350 روپئے ہے ۔
فارمس آن لائن داخل کریں
داخلے کی مکمل معلومات ، شرائط ، ہدایات پراسپکٹس 2015 – 16 میں دستیاب ہے ۔ یہ ہدایات اور معلوماتی کتابچہ کو صرف ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا اس کی طبع شدہ کاپیاں یونیورسٹی میں برائے فروخت دستیاب نہیں ہوگی ۔ اس لئے صرف ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں ۔ امیدوار تعلیمی قابلیت / اہلیت کو بھی ملاحظہ کریں۔ امیدوار کو مطلوبہ ڈگری 31 جولائی 2015 تک کامیاب کرنا ہوگا ۔فارم کو صرف آن لائن داخل کرنا ہے اور آن لائن فارم داخل کی معلومات اور تفصیلات کی آگہی کیلئے ویب سائیٹ acad.uohyd.ac.in ملاحظہ کریں۔
اہم تاریخیں ۔ شیڈول
فارمس ڈاؤن لوڈ کرنے اور آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 09-01-2015
ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کریں ۔ 28-01-2015
انٹرنس امتحانات کی تاریخیں 8 فبروری ، 14 فبروری 2015 ۔ انٹرنس امتحان کیلئے فارم بھی ویب سائیٹ پر ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا اور انٹرنس امتحانات میں مظاہر کے بعد Shortlisted منتخبہ امیدواروں کو انٹرویو کیلئے طلب کیا جائے گا ۔ کس قسم کی کوئی مراسلت نہیں ہوگی صرف ویب سائیٹ پر تفصیلات دیکھتے رہے اور ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے اور انٹرویو کی اطلاع بھی ویب سائٹ سے حاصل کر کے شریک ہونا ہوگا۔