Uninor کا ’ کرکٹ ان لمٹیڈ ‘ جامع پیاک روشناس

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : Uninor نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں اس کے استعمال کنندوں کے لیے جاریہ کرکٹ سیزن کے لیے ’ کرکٹ ان لمٹیڈ ‘ خصوصی پیاک کو روشناس کیا ہے ۔ ’ کرکٹ ان لمٹیڈ ‘ ایک جامع پیاک ہے جو استعمال کنندوں کو کرکٹ صورتحال پر جدید معلومات اور اطلاعات تک رسائی کی اجازت دیتا ہے ۔ یہ اس کے علاوہ استعمال کنندوں کو مقابلہ میں شرکت کا اہل بناتا ہے جس سے وہ انعامات کے رینج ایل ای ڈی ٹی ویز ، سونے کے سکے ، کرکٹ بیاٹس ، ہندوستانی ٹیم کی جرسیاں اور مفت ری چارجس جیت سکتے ہیں ۔ نئے پیاک کے آغاز کے موقع پر بات کرتے ہوئے مسٹر ستیش کمار کنن ، سرکل بزنس ہیڈ ، آندھرا پردیش نے کہا کہ ’ ہم سمجھتے ہیں کہ کرکٹ ہندوستان میں ایک گیم سے زیادہ ہے ۔ یہ پیاک کرکٹ کے بخار کو مد نظر رکھ کر پیش کیا گیا ہے ۔ مقابلے میں شرکت کے لیے استعمال کنندوں کو ضروری ہوگا کہ یونینار کے ٹول فری شارٹ کوڈ 524443 پر کال کریں ۔ سبسکرپشن چارجس 30 روپئے فی ماہ کا اطلاق ہوگا ۔ گاہکوں کو انعامات جیتنے کے لیے اعظم ترین منٹس استعمال کرنا ہوگا ۔۔