TVS Tyres کے ریڈئیل ٹائرس متعارف

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ٹو اینڈ تھری ویلر ٹائرس تیار کرنے اور برآمد کرنے والی بڑی کمپنی ، ٹی وی ایس ٹائرس نے موٹر سیکلس کے لیے حال میں اس کے ہائی پرفارمینس ریڈئیل ٹائرس ، Protorq کو متعارف کیا ہے ۔ یہ ٹائرس پریمیم بائیکس کے لیے نہایت موزوں ہیں ۔ Protorq کو ہندوستانی سڑکوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس میں اڈوانسڈ ٹکنالوجی اور ’ زیرو ڈگری ریڈئیل بیلٹ ‘ ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ۔ اس کے آغاز پر مسٹر پی وجئے راگھون ، ڈائرکٹر ، ٹی وی ایس سری چکرا لمٹیڈ نے کہا کہ ٹی وی ایس ٹائرس میں پائیداری کو اہم توجہ دی جاتی ہے اور یہ ٹائرس ہم نے کسٹمرس کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے متعارف کیے ہیں ۔ پہلے مرحلہ میں یہ ریڈئیل ٹائرس جنوبی ہند کے منتخب شہروں میں متعارف کئے جائیں گے جس کا آغاز بنگلورو اور حیدرآباد سے کیا جارہا ہے اور یہ ٹائرس ان دو شہروں میں ’ ٹی وی ایس ٹائرس ‘ ڈیلر شپس پر دستیاب ہوں گے ۔ اس کے بعد Protorq کو عنقریب دوسرے شہروں میں متعارف کیا جائے گا ۔۔