ٹینٹم بلیک آر ٹی سلپر کلچ ٹکنالوجی ، دھونی کو پہلی گاڑی
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ٹو وہیلرس اور تھری وہیلر گاڑیاں بنانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے آج اپنی ایک نئی ٹو وہیلر TVS Apache RR310 آر ٹی ( سلپر کلچ ) کو ہندوستانی مارکٹ میں متعارف کیا ۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی اس کے پہلے قابل فخر مالک بن گئے ۔ انہوں نے ٹی وی ایس اپاچے آر آر 310 ایس ٹیونڈ (آر ٹی ) سلیپر کلچ کی بھرپور ستائش کی ۔ دھونی نے کہا کہ نئی موٹر سیکل سے بہت خوشی اور ایک اچھا احساس ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ ٹی وی ایس موٹر کمپنی سے میں گذشتہ 12 سال سے وابستہ ہوں اور اس کے ساتھ میرے تعلقات مستحکم ہی ہوئے ہیں ‘ ۔ اس گاڑی کی ساخت دراصل ٹی وی ایس ریسنگ کے تیز رفتار دوڑ کے ورثے کو مزید مالا مال کرنا ہے ۔ جس کے پیش نظر اس کے مختلف پہلوؤں کو بڑی مہارت و نزاکت سے نکھارا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ایک نئے رنگ ’ ٹینٹم بلیک ‘ کے ذریعہ اس کی کشش و خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے ۔ ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے ڈائرکٹر اور سی ای او کے این رادھا کرشنن نے نئی موٹر سیکل کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گاہکوں کے لیے ہر اعتبار سے یہ ایک بہترین گاڑی ثابت ہوگی ۔۔