TS -TET Teachers Eligibility Test تلنگانہ ٹیٹ کا انعقاد

تلنگانہ ریاست کا قیام 2 جون 2014 ء کو ہوا اور آئندہ ہفتہ ریاست اپنے یوم تاسیس کی دوسری سالگرہ منانے والی ہے ۔ ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ TET ہر ریاست میں منعقد کرنا NCTE کے قواعد کے مطابق ہے لیکن تلنگانہ ریاست کے قیام کے دوسال کے عرصے تک ایک بھی امتحان نہیں ہوا اور پہلا ٹیٹ TET بار بار التواء کے بعد 22 مئی 2016 ء کو تمام دس اضلاع میں پُرامن طور پر منعقد ہوا ۔ 150 سوالات کے 150 نشانات تھے اور امیدواروں کیلئے بیاؤ میٹرک سسٹم روشناس کرواتے ہوئے ان کی فوٹو اور دستخط کے ساتھ انگوٹھا اسٹامپ لیا گیا ۔
TET کے دوپرچے ۔۔Paper – I  & II
ٹیچرس اہلیتی امتحان TET میں دو پرچے ہوتے ہیں Paper – I صبح  10 بجے تا 12.30 بجے تھا جس کیلئے D.Ed امیدوار اہل تھے اور دوسرا پرچہ Paper – II دوپہر 2.30 بجے 5 بجے تھا ۔ ریاست بھر سے 3.73 لاکھ امیدواروں نے اس کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کی تھی جن میں شریک امیدواروں کا تناسب فیصد پرچہ I کیلئے 87.10 فیصد اور پرچہ II کیلئے 91.83 فیصد رہا اور اس طرح دیریانہ انتظار کی تکمیل ہوئی یہ امتحان ماہ نومبر 2015 ء سے تین بار ملتوی ہوا اس دفعہ تو یکم مئی کو ہال ٹکٹ جاری ہونے کے بعد بھی امتحان کی دو دن قبل ملتوی کردیا گیا ۔ اب 22 مئی کو ہوئے امتحان کی کلید Key ، 23 مئی کو جاری ہوئی، امیدوار اپنے پرچے کے کوڈ نمبر کے لحاظ سے کلید Key  کے جوابات ملاحظہ کریں ۔ اور TET کے نتائج کا 5 جون کو اعلان کیا جائے گا ۔
TET کی تاریخ میں دلچسپ واقعات
تلنگانہ کے پہلے ٹیٹ کو 22 مئی اتوار کے انعقاد کے موقع پر عام روایات سے ہٹ کر دو دلچسپ واقعات رونما ہوئے یہ ٹیچرس کا اہلیتی امتحان ہے اور اس میں اکثریت لڑکیوں / خواتین کی ہوتی ہے۔
محبوب نگر ضلع کی شریمتی کویتا نے لڑکے کو جنم دیا
22 مئی ٹیٹ امتحان کی تاریخ مقرر کی گئی اور اسی تاریخ کو محبوب نگر ضلع سے 100 کلو میٹر دور مراکل گاؤں کی متوطن شریمتی کویتا اپنے حمل کے آخری مرحلہ کی وجہ امتحان کی تاریخ کے ٹکراؤ سے پریشان تھی اور ایسا ہی ہوا کہ اتوار کی صبح جب وہ ضلع ہیڈکوارٹر محبوب نگر جو 100 کیلو میٹر دور ہے ٹیٹ امتحان کیلئے روانہ ہوئی تھی اس کو اپنے امتحانی مرکز پہنچنے پر درد میں شدت پر ضلع ہیڈکوارٹر گورنمنٹ ہاسپٹل بھیجایا گیا جہاں اس نے بچہ کو تولد کیا اور اس طرح وہ اپنے لڑکے کو ولادت ( ڈیلیوری ) کے بعد آرام محسوس کرتے ہوئے  پھر امتحانی مرکز اور ٹیٹ کا امتحان دیا ۔ اس کی اطلاع ضلع کلکٹر کو دی گئی جس پر ڈسٹرکٹ کلکٹر محبوب نگر شریمتی ٹی کے سری دیوی نے امتحانی مرکز پہنچ کر کویتا سے ملاقات کی اور ان سے اس بارے میں بات چیت کی جس پر کویتا نے سنجیدگی اور پُراعتماد انداز میں اظہار کیا کہ وہ بی ایڈ اور گورنمنٹ اسکول میں ٹیچر بننا چاہتی ہے یہ ایک ہی ایسی ماں نہیں ہے جو امتحان لکھ رہی ہے بلکہ ٹیٹ میں اکثریت خواتین کی ہیں جو شادی شدہ بھی ہیں اور غیرشادی شدہ اور شادی شدہ خواتین میں ایسے خواتین بھی شامل ہے جو اپنے نومولود کو جنم دے کر اس امتحان میں شریک ہوئے ان میں چار دن قبل اپنے نومولود  کی ولادت کے ساتھ شریک امتحان ہونے والے چند خواتین دیکھی گئی اور بعض خواتین نے اظہار کیا کہ ایک دو ماہ قبل ہی ان کی ڈیلیوری ہوئی ۔ اس طرح ٹیٹ امتحان جو ایک عرصہ دراز انتظار کے بعد ہوا ان دلچسپیوں سے بھر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک دلچسپ واقعہ شادی کا رہا ۔
نرمل ( عادل آباد ) کے مرکز پر شادی کی دلہن نے ٹیٹ امتحان تحریر کیا
عادل آباد ضلع کے جئے نور منڈل کی ایک امیدوار شریمتی جئے دیو ارچنا جو بی ایڈ ہے اس کی شادی 22 مئی کو مقرر تھی اور امتحان کی تاریخ کا اس سے ٹکراؤ تھا وہ نہیں چاہتی تھی کہ امتحان چھوٹ جائے چنانچہ اس نے شادی کے دن دلہن کے ملبوسات میں اپنے امتحانی مرکز گورنمنٹ جونیر کالج نرمل میں شریک امتحان ہو کر اس کو تحریر کیا ۔ ارچنا کی شادی کی تاریخ کا اس سے پہلے بھی ٹکراؤ ہوا جب 24 اپریل کو امتحان کی تاریخ دی گئی تھی اب دوبارہ ٹکراؤ ہوا  اور اس نے اپنے شادی کی سجائی ہوئی کار میں ہی امتحانی مرکز پہنچ کر امتحان دیا ۔ اس طرح تلنگانہ کے TET میں دو دلچسپ واقعات شادی اور ڈیلیوری رونما ہوئے ۔
ٹیچرس کے تقررات کا امتحان DSC کے بجائے TSPSC سے ہوگا
TET ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ کے نتائج 5 جون کو جاری ہونے والے ہیں اس کے بعد ٹیچرس کے تقررات کییلئے جو امتحان DSC ڈسٹرکٹ سلکشن کمیٹی ہوتا تھا اب حکومت یہ امتحان TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت رکھنے کا اعلان کیا اور اساتذہ کے تقررات میں تلنگانہ کے سوالات پوچھے جائیں گے ۔
TSPSC میں OTR کروالیں
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن میں شریک امتحان ہونے کیلئے اور فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل (One Time Registration ) OTR کرانا ضروری ہے جو امیدوار تاحال OTR نہیں کروائیں وہ OTR کرواتے ہوئے اپنے ID رجسٹریشن نمبر حاصل کرلیں ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اس کی رہنمائی کیلئے رجوع ہوسکتے ہیں اور TET کی کلیدی کے مطابق اپنے جوابات اور نشانات سے واقفیت حاصل کرلیں۔
فائرسیفٹی اور دیگر روزگارپر مبنی ٹریننگ کورسز
فارء سیفٹی اور گریجویٹ اور پروفیشنل گریجویٹ امیدواروں کو روزگار سے مربوط ٹریننگ کورسس TWG ادارے کے تحت دی جارہی ہے اور پرکشش پیاکیجس پر ملازمت کی فراہمی کی سہولت بھی ہے ۔ امیدوار KFC بلڈنگ سکنڈ فلور روبرو ایس بی ایچ گن فاؤنڈری عابڈس سے رجوع ہوسکتے ہیں اور مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9989565268 رابطہ کرسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭