TS-ICET-2017 آئی سٹ 2017 ء

ایم اے حمید
ایم بی اے اور ایم سی اے کے ریگولر فل ٹائم کورس / پارٹ ٹائم کورسز ، ایوننگ کورسز اور فاصلاتی تعلیم Distance Mode کورسز میں داخلے کیلئے تلنگانہ ریاست کا مشترکہ انٹرنس امتحان ICET کے اعلامیہ اور شیڈول کی اجرائی کے بعد فارمس کے آن لائن رجسٹریشن شروع ہوچکے ہیں ۔ TSCHE تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار چائر ایجوکیشن نے ICET-2017 کے کنوینر کاکتیہ یونیورسٹی کو بنایا ہے جو یہ انٹرنس امتحان منعقد کررہا ہے ۔ تلنگانہ ریاست کے 9 یونیورسٹیز کے ایم بی اے / ایم سی اے کورسز اور ان کے ملحقہ کالجس میں داخلے دیئے جاتے ہیں جن  یونیورسٹیز میں داخلے ہونگے وہ ذیل کے مطابق ہے ۔
تلنگانہ کے 9 یونیورسٹیز
-1 عثمانیہ یونیورسٹی (OU)
-2 جے این ٹی یو ، حیدرآباد JNTU-H
-3 تلنگانہ یونیورسٹی TU
-4 کاکتیہ یونیورسٹی KV
-5 مہاتما گاندھی یونیورسٹی MGU
-6 ڈاکٹر بی آر امبیڈکراوپن یونیورسٹی BRAOU
-7 پالمور یونیورسٹی PU
-8 ستیاوانیا یونیورسٹی SV
-9 پروفیسر جئے شنکر یونیورسٹی PJSAU
ایم بی اے کورس ریگولر میں فل ٹائم میں ہے جس میں داخلے آئی سٹ کے رینک پر ذریعہ کونسلنگ ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ MBA کورس برسرخدمت ملازمین کیلئے اور مصروف افراد کیلئے بھی دیگر تین طریقہ سے تلنگانہ ریاست میں رائج ہے جہاں داخلے کیلئے بھی گریجویٹ امیدواروں کو ICET-2017 میں شرکت اور کامیابی ضروری ہے اور اس کے ذریعہ ہی داخلے دیئے جاتے ہیں ۔
تعلیمی قابلیت / اہلیت
MBA اور MCA میں داخلے کیلئے امیدوار ہندوستانی شہریت رکھتا ہو اور تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ( ریگولریشن / ایڈمیشن )کے قواعد کی تکمیل کرتا ہے MBA کورس میں داخلے کیلئے کسی بھی مضمون کے جنرل گریجویٹ بی اے ، بی کام ، بی ایس سی یا پروفیشنل گریجویٹ بی ای / بی ٹیک ، بی فارمیسی میں جو کم از کم 50 فیصد نشانات سے کامیابی حاصل کئے ہو اہل ہیں یعنی ڈگری سطح پر محصلہ نشانات 50 فیصد یا زائد دیکھے جائیں گے ۔ اگر کوئی فاصلاتی تعلیم Distance Mode یا اوپن یونیورسٹی سے ڈگری کیا ہو تو یہ کورس AICTE – UGC اور DEC/DEB سے مسلمہ اور منظور شدہ ہونا ضروری ہے ۔ ڈگری سال آخر کا امتحان دینے والے طلبہ بھی اہل ہیں ۔ داخلے صرف ان ہی کالجس میں ہوگا جو متعلقہ بورڈ / یونیورسٹیز سے مسلمہ حیثیت اور الحاق رکھتے ہو TSICET میں کاپیاں کیلئے کم از کم نشانات 25 فیصد دیکھے جائیں گے ۔ MCA کیلئے تعلیمی قابلیت اور اہلیت کوئی بھی ڈگری ہولڈر جو کم از کم 50 فیصد نشانات سے کامیاب ہو لیکن امیدوار انٹرمیڈیٹ (10+2) سطح پر میاتھس مضمون لازمی طور پر پڑھا دیکھا جائے گا ۔ اس کے بغیر ایم سی اے میں داخلے کے اہل نہیں ہوتے ۔ کنوینر کاکتیہ یونیورسٹی نہ صرف ICET انٹرنس امتحان منعقد کرتا ہے بلکہ کونسلنگ رکھتے ہوئے داخلے کے طریقہ کار کو مکمل کیا جاتا ہے ۔
فارمس صرف آن لائن داخل کریں
اہل امیدوار ICET میں شرکت کیلئے فارمس صرف آن لائن داخل کریں اور آن لائن رجسٹریشن فیس 350 روپئے مقرر کی گئی ہے تلنگانہ کے 26 مقاات پر علاقائی امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں اس کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات رہنمایانہ نکات کو وئیٹ سائیٹ پر ملاحظہ کریں ۔
www.tsicet.org
icet.tscheac.in
www.kakatiya.ac.in
ICET-2017
اہم تاریخیں ۔ شیڈول
MBA اور MCA میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان ICET کی اہم تاریخیں اور شیڈول ذیل کے مطابق ہے ۔
فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 اپریل 2017 ء
500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ 24 اپریل
2 ہزار روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 2 مئی
5 ہزار روپئے جرمانہ 8 مئی
10 ہزار روپئے دیرینہ فیس 14 مئی
تاریخ امتحان TS-ICET ، 18-05-2017
امتحان دینے والے طلبہ کیلئے پالی ٹیکنیک انٹرنس کوچنگ
ایس ایس سی / CBSE ، ICSE امتحان دیئے اور دینے والے طلباء طالبات کیلئے انجینئرنگ کے ڈپلوما کورسز میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان ’’ پالی سٹ ‘‘ پالی ٹیکنیک کامن ایڈمیشن ٹسٹ 24 اپریل کو رکھا گیا ہے جو ایس ایس سی کے نصاب فزکس ، کیمسٹری ، میاتھس کے آبجیکوٹائپ نوعیت کے سوالات پر ہوگا تین سالہ ، انجینئرنگ ڈپلوما کورس ہے جس کے بعد جونیر انجینئر  بن جاتے ہیں اور انجینئرنگ کے ڈگری کورس بی ای ، بی ٹیک کے دوسرے سال میں داخلے ہوتا ہے ۔ اس طرح کوئی طالب علم انجینئرنگ کرنا چاہتا ہو تو وہ اگر دسویں کے بعد پالی ٹیکنیک کرے گا تو چھ سال کی انجینئرنگ ڈگری ہوگی ۔انٹرمیڈیٹ کے دو سال کے بعد چار سال کی انجینئرنگ ڈگری ہوتی ہے جبکہ پالی ٹیکنیک کے تین سال کے بعد تین سال کی انجینئرنگ ڈگری ہوتا ہے ۔ اس طرح پالی ٹیکنیک کے تین سالہ انجینئرنگ ڈپلوما کورس کے بعد تین سال کے انجینئرنگ ڈگری ہوتی اس طرح چھ سالہ انجینئرنگ کی تکمیل ہوگی ۔ اب ایس ایس سی یا دسویں امتحان دیئے طلبہ پالی سٹ 2017 کا فارم آن لائن داخل کردیں فوری ہال ٹکٹ مل جاتا ہے اس کی کوچنگ کلاسس 31 مارچ سے صبح 8 تا 11 بجے دن تین مقامات پر ہوگی مہدی پٹنم ، چارمینار اور عابڈس امیدوار اپنے قریبی کوچنگ سنٹر میں کلاسس میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر نام رجسٹریشن کروائیں ۔
NEET اور EAMCET کی کوچنگ / کراش کورس ، انٹرمیڈیٹ MPC اور  BPC امیدواروں کیلئے داخلے
انٹرمیڈیٹ MPC امیدواروں کیلئے انجینئرنگ / فارمیسی میں داخلے کیلئے ایمسٹ  EAMCET ، 12 مئی کو مقرر ہے ۔ اس میں شرکت کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ انٹر کامیاب طلبہ کے علاوہ اب سال آخر کا امتحان دیئے طلبہ بھی اہل ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے میڈیکل کورسز یم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، کورسز کے علاقہ محکمہ ایوش کے کورسز ہومیوپتھی ، BHMS ، ایورویدک  BAMS ، نیچرپتھی BNYS اور یوگا سائنس کورسز میں داخلے کیلئے اس سال سے ملک بھر میں اور تلنگانہ ریاست میں بھی داخلے صرف NEET کے ذریعہ ہونگے جو CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے تحت ہوگا ۔ اس طرح انٹر (10+2) ، BPC گروپ کے طلبہ ان کورسز میں داخلے کیلئے NEET لکھیں جو 7 مئی کو مقرر ہے ۔ NEET کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ کا ایمسٹ بھی ہوگا جس کے ذریعہ بی فارمیسی ، فارماڈی ، وٹرنری سائنس ، B.V.SC ، اگریکلچر ، ہارٹیکلچر میں داخلے ملے گا ۔ ان انٹرنس امتحانات کی کوچنگ کلاسس کراش کورس 45 Days کا رکھا گیا ہے جو مہدی پٹنم مرکز رائیل ریجنسی گارڈن روبرو IB پٹرول پمپ آصف نگر روڈ اور چارمینار روبرو پٹرول پمپ شری چندرا کالج شاہ علی بنڈہ روڈ پر صبح 8 بجے تا 11 بجے ماہر اور تجربہ کار لکچررس کے زیرنگرانی ہورہی ہے ۔ ٹسٹ میٹرئیل کے ساتھ ہر اتوار کو ماڈل ٹسٹ رہے گا ۔ داخلے کیلئے امیدوار دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر نام رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔