Trendz vivah collection تاج کرشنا پر نمائش کا افتتاح

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : سدھارتھ سائی ایونٹس اینڈ مینجمنٹ سروسیس پرائیوٹ لمٹیڈ کے زیر اہتمام ایک خصوصی نمائش و سیل Trendz vivah collection کا یکم اور 2 اپریل کو ہوٹل تاج کرشنا روڈ نمبر 1 ، بنجارہ ہلز حیدرآباد پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس نمائش کا افتتاح ادارکارہ نیہا دیشپانڈے اور ڈاکٹر شویا دھرمنا نے کیا ۔ اس نمائش میں ٹاپ ڈیزائنرس ان کے نئے کلکشنس کی نمائش اور فروخت کررہے ہیں ۔ اس نمائش میں ہینڈ کرافٹیڈ میٹالک اور نان میٹالک جیویلری قیمتی نگینوں کے ساتھ ، ایتھنک جیویلری ، بینگلس ، پینڈنٹس ، بریس لیٹس ، ایر رنگس ، اور ڈیزائنر اینڈ ہینڈ ایمبرائیڈرڈ ساریز ، ڈیزائنر بلاوزس ، لیدر فرنشنگس ، ہوم ، اکسیسریز ، ٹسرس اینڈ سلک ساریز ، چندیری کے روایتی ہینڈ لومس ، ممبئی کے فٹ ویرس ، جارجیٹ ڈیزائنر کرتیس ، کاسمیٹکس ، گفٹ آرٹیکلس وغیرہ کی نمائش و فروخت کی جارہی ہے ۔۔