حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : سدھارتھ سائی ایونٹس اینڈ مینجمنٹ سروسیس پرائیوٹ لمٹیڈ کی جانب سے خواتین کے لیے ایک پریمیم نمائش اور سیل ’ Trendz Hyderabad ‘ ، 2 ، 3 اور 4 فروری کو تاج کرشنا ، بنجارہ ہلز حیدرآباد پر پیش کی جارہی ہے ۔ جس میں ڈیزائنر ساریز ، ڈیزائنر بلاوزس ، لہنگاس ، کڈس ویر ، 91.6 گولڈ جیولری ، کرتیس ، 1 گرام جیولری ، برائیڈل ویر ، کاسمیٹکس ، کاٹن ڈریس ، میٹرئیلس ، لٹیسٹ فیشن جیولری اور مزید کئی پراڈکٹس کی نمائش اور فروخت کی جارہی ہے ۔ اس نمائش کا افتتاح شارون فرنانڈیز سابق انڈین پرنسیس ونر 2013 اور شانتی کتھیراون نے کیا ۔ شانتی کتھیراون ، بزنس ہیڈ ، سدھارتھ سائی ایونٹس اینڈ مینجمنٹ سروسیس نے کہا کہ شادی ہو کہ کوئی فیملی تقریب یا کوئی خاص موقع ہر کوئی کچھ الگ اور منفرد چاہتا ہے اور بہترین نظر آنا چاہتی ہے لہذا اس میں آسانی کے لیے ہم نے ملک کے 100 سے زیادہ ڈیزائنرس کو اس سہ روزہ نمائش میں یکجا کیا ہے جو ان کے معیاری پراڈکٹس کی نمائش اور فروخت کررہے ہیں ۔ اس نمائش کے اوقات صبح 10 تا 9 بجے شب ہیں