حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : Vihari دی ٹریویلر کی جانب سے محفوظ سفر کے لیے معلومات پر مبنی ٹریویلر بی سیف موبائل ایپ کا آغاز عمل میں لایا گیا ہے ۔ کمپنی نے بتایا کہ سال 2014 میں ندی میں بہہ جانے والے طلبہ کے حادثہ سے متاثر ہو کر اس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ مسافرین کو فوری طور پر معلومات فراہم کرنے اور سفر کو محفوظ بنانے کے لیے اس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں جولائی 2014 میں ٹریویلر بی سیف کتاب کا اجراء عمل میں آیا اور مفت اس کتاب کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات facebook.com/traveller be safe پر حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔۔