” Tour de Health” کے عنوان پر سائیکل ریالی کا اہتمام

نیکلس روڈ پر ’’دی ہندو‘‘ کی ریالی میں 250 افراد نے حصہ لیا
حیدرآباد۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کی 1948ء میں قیام کی مناسبت سے ہر سال 7 اپریل کو عالمی یوم صحت منایا جاتا ہے اور ہر سال اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے موجودہ ترجیحات کے حوالے سے ایک تھیم منتخب کیا جاتا ہے۔ عالمی یوم صحت کے موقع پر انگریزی اخبار ’’دی ہندو‘‘ کی جانب سے آج سائیکل ریالی کا اہتمام کیا گیا

جس میں صحت سے متعلق مختلف موضوعات اور مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی اور حیدرآباد کو فضائی آلودگی سے پاک مقام بنانے کے لئے عوام میں شعور بیدار کیا گیا۔ اس ریالی میں 250 سائیکل سواروں نے حصہ لیا جس میں مہمان اعزازی کے طور پر شلپا ریڈی نے شرکت کی ۔ نیکلس روڈ پر منعقد کی گئی اس ریالی کو اومیگا ہاسپٹل نے اسپانسر کیا تھا جس میں حیدرآباد بائیسکل کلب ، کریٹیو اسٹوڈیو ، کلینس ہائی، TV5 اور ریڈ ایف ایم کا تعاون حاصل تھا۔