TET Preparation ٹیٹ کی تیاری

150 نشانات میں وٹیج کیلئے120 حاصل کریں
سلف اسٹڈی اچھے نشانات کیلئے موثر
اہم سوالات کی نوعیت

TET ٹیٹ ٹیچرس اہلیتی امتحان ہے اور اس کے تمام سوالات آبجیکیوٹائپ نوعیت کے ہوتے ہیں ۔ جو امیدوار ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، لینگویج پنڈت کی ٹریننگ کے دوران جو تعلیمی نفسیات ، فلاسفی اور بچوں کی نفسیات پڑھا تھا اس کو TET امتحان میں بدل کر بچوں کی نشو و نما اور Pedagogy کا نام دیا گیا ۔ نصاب بدلا اور ملک گیر سطح پر NCTE کے قواعد کے مطابق ایک ہی طریقہ امتحان ہورہا ہے اب تلنگانہ میں پہلا ٹیٹ TET یکم مئی کو مقرر ہے ۔ اس کے اہم سوالات پانچ / چھ مضامین کے ذیل میں شائع کئے جارہے ۔ عام طور پر طالب علم کو اہم سوالات بتائے جاتے ہیں اور یہ اہم ہے ۔ اس کو یاد کریں لیکن ٹیچرس کے اس امتحان میں جس کو آپ اہم نہیں سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں اس قسم کے سوالات آتے ہیں اور گائیڈ میں جو مختصر سوالات جوابات ہوتے ہیں اس کے بجائے لکچر میں جو سمجھایا جاتا ہے اس سے سوالات بنائے جاتے ہیں ۔ سوال کی نوعیت کو سمجھنے سے جواب دینے میں سہولت ہوتی ہے ۔
بچہ کی نشو و نما اور تدریسی مطالعہ
Child development & Pedagogy
٭ اس عنوان سے سب امیدواروں کیلئے 30 نشانات کے 30 سوالات آتے ہیں ۔
٭ بچہ کی ایسی صلاحیت جو خود کے اکتساب کو ظاہر کرتی ہے ؟ ( خود ضابطہ )
٭ کس نے کہا تھا بچہ انسان کا باپ ہوتا ہے ؟ ( ورتھ ورتھ )
٭ بچوں کو تعلیمی تفریح لے جاکر واپس لوٹنے کے بعد ان سے پوچھے کہ کیا سیکھا ہے یہ عمل کیا کہلاتا ہے ؟ ( جانچ برائے اکتساب )
اردو : زبان اول اردو کے 30 سوالات اور 30 نشانات ہیں لیکن امیدوار اس پر توجہ نہیںد یتے اس کے سوالات کی نوعیت کو دیکھیں اور اس سے مدد حاصل کرکے تیاری کریں ۔
٭ زبان کی درسی کتب میں مشقی سوالات کے ذریعہ کن کو اجاگر کیا جاتا ہے ؟ ( ادبی اور لسانی پہلوں کو )
٭ ابتدائی جماعتوں میں نثر کی تدریس کا مقصد ؟ ( تلفظ اور لہجہ پر بچہ کو عادی بنانا )
٭ سرسید احمد خان کس رسالہ کے ایڈیٹر تھے ؟ ( تہذیب الاخلاق )
٭ رباعی لفظ کس زبان سے اخذ کیا گیا ؟ ( عربی )
٭ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مرنے سے قبل اسلام قبول کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے کونسا مذہب اختیار کیا ؟ ( بدھ مت )
٭ مولانا آزاد نے اپنے وفات کے 30 سال بعد کس کتاب کو شائع کرنے کی وصیت کی تھی ؟ ( انڈیا ونس فریڈم )
سماجی علم : ٭ تلنگانہ ریاست کو کتنی ریاستوں کی سرحدیں ملتی ہیں ؟ ( چار )
٭ حکومت ہند نے آئی ٹی صنعت کے فروغ کیلئے حیدرآباد میں کہا شروع کیا ؟
STPI – Software Technology Park
٭Cgg  کیا ہے ؟ ( سنٹر فار گوڈ گورنرس )
٭ گوداوری مہاپشکرم جولائی 2015 میں تلنگانہ کے کتنے اضلاع میں تھا ؟ ( پانچ )
٭ عالمی یوم آبادی کب منایا جاتا ہے ؟ ( 11 جولائی )
٭ واسکوڈی گاما سب سے پہلے کالی کٹ میں آیا ؟ اس کا نام بدل کر کیا ہوگیا ؟ ( کوزی کوڈ )
٭ تلنگانہ کی تاریخ میں ان کا احاطہ کیا گیا ؟ ( ستوا ہنہ ، کاکتیہ ، قطب شاہی ، آصف جاہی )
٭ کس نے کہا تھا تم مجھے خون دو میں تمہیں آزادی دونگا ؟ ( سبھاش چندر بوس )
انگلش : انگلش کا پرچہ دونوں I اور II کیلئے ہے اور 30 نشانات ہے جس میں 24 نشانات Content کے اور 6 نشانات Methodology کے ہیں اس میں گرامر کے سوالات ہوتے ہیں ۔ Part of Speech, Articles Preposition  نئے تدریسی کتب CCE نصاب کے مطابق تیاری کریں ۔ امیدوار سابقہ امتحانی پرچوں سے سوالات کی نوعیت کو سمجھیں اور اس کے مطابق تیاری کریں ۔
SLWR Speaking, Listening, Writing, Reading اور انگلش زبان کی تاریخ پر سوالات تیار کریں۔
میاتھس اور جنرل سائنس ماحولیات مطالعہ EVS
TET کے پہلے پرچہ میں جو صرف ڈی ایڈ امیدواروں کیلئے ہے سائنس اور سماجی علم کو ملا کر ماحولیاتی مطالعہ کیا گیا اس کے سوالات آتے ہیں اور جو امیدوار بی ایس سی ، بی ایڈ ہیں اور Paper – II لکھ رہے ہیں ان کیلئے میاتھس 30 سوالات 30 نشانات اور جنرل سائنس 30 سوالات 30 نشانات ہیں اس کیلئے CCE  نصاب کے نئے درسی کتب کے مواد Content اور طریقہ تدریس ( متیھاڈالوجی )کے سوالات آتے ہیں اس کی تیاری کریں۔
٭ ماحولیاتی مطالعہ کو کس قسم کا علم کہا جاتا ؟ ( کثیر علمی سائنس )
٭LCM کا ضد ہے GCM
٭ سائنس میں اشکال اتار نے کا عمل اس لئے ضروری ہے ؟ ( تفہیم اور مہارت )
٭ قومی سطح پر NCERT ہے توریاستی سطح کا ادارہ SCERT