ایم اے حمید
تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد ریاستی حکومت ایک لاکھ 7 ہزار سرکاری جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کی ۔ مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی تعداد بتائی گئی تاہم کسی بھی محکمہ کا ابھی تک اعلامیہ ( نوٹیفیکشن ) جاری نہیں ہوا ۔ اس کیلئے مختلف امور محکمہ جاتی طور پر طے پارہے ہیں ۔ تلنگانہ ریاست بنائی گئی جبکہ آندھراپردیش ریاست تقسیم ہوئی تو اے پی حکومت کو دشواریاں نہیں تھی اور نہ ہی کچھ نیا کرنا تھا ۔ تلنگانہ میں سب سے پہلے حکومت بدل گئی تو ریاستی حکومت کو تلنگانہ سرکار یا گورنمنٹ آف تلنگانہ کے تحت کام کا آغاز کرنا پڑا پھر ہر محکمہ کو اس حکومت سے جوڑنے کا کام کرنا پڑا ۔ اب نئی ریاست اور نئی حکومت سے جو سب سے زیادہ توقعات وابستہ کی گئی تھی وہ سرکاری ملازمتوں کی تھی اور کئی نوجوانان نے جو تعلیمیافتہ تھے تلنگانہ تحریک میں نہ صرف بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بلکہ اس تحریک کو کامیاب کرتے ہوئے نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئی ۔ تلنگانہ حکومت سرکاری ملازمتوں کیلئے ان تعلیمیافتہ بے روزگار افراد جو متلاشیان روزگار ہیں ان کیلئے سب سے پہلے تلنگانہ ریاست کا علحدہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن بنایا اور یہ کمیشن TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن سے موسوم کیا گیا اب کمیشن جس کے مقاصد میں مختلف ریاستی محکمہ جات میں تقررات کا عمل پورا کرنا ہے اس میں گروپ I ، گروپ II ، گروپ IV اور دیگر محکمہ جاتی امتحانات منعقد کرنا ہے ۔
TSPSC پبلک سروس کمیشن کے ویب سائیٹ پر رجسٹریشن
تلنگانہ ریاست کا امیدوار مرد/ خاتون اپنی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے مکمل معلومات OTRS One time registration system میں کروائیں اس کیلئے ویب سائیٹ http://www.tspsc.gov.in ہے ۔ اس ویب سائیٹ کو لاگ آن کرنے پر OTRS سسٹم میں جاکر مکمل معلومات / تفصیلات فراہم کریں۔
نمونہ فارم اور درکار ضروری معلومات
سب سے پہلے فارم میں آدھار کارڈ کی تفصیلات UIDI آدھار نمبر درج کریں پھر اپنی شخصی معلومات جس میں پورا نام مرد/ خاتون تاریخ پیدائش مقام پیدائش ضلع ، منڈل ، گاؤں پھر مقام پیدائش کے کالم میں منڈل کو منتخب کرتے ہوئے اس کی تفصیلات دیں کیمونٹی کالم میں کمیونٹی کا انتخاب کریں ۔ والد کا نام ، والدہ کا نام ، مادری زبان ، مذہب ، شناختی نشان کو صفحہ نمبر 1 کے کالم میں خانہ پُری کرتے ہوئے معلومات درج کروائیں۔ مکمل پتہ ، رہائش اور مراسلت اور رابطہ کیلئے مکان نمبر ، فلاٹ نمبر ، کالونی ، علاقہ ، شہر ، ضلع ، ریاست اور پن کوڈ نمبر درج کریں اگر مستقل پتہ Permanent Address دوسرا ہو تو اس کو بھی مکمل طو رپر درج کریں پھر تعلیمی قابلیت اسٹڈی کا طریقہ ریگولر تعلیم ، خانگی تعلیم ، اوپن اسکولنگ کس طرح اسکولی سطح پر تعلیم حاصل کریں اس کی مکمل معلومات پہلی جماعت اسکول اس طرح دوسری ، تیسری ، چوتھی ، پانچویں ، چھٹی ، ساتویں ، آٹھویں اور نویں جماعت تک اسکول کا پتہ درج کرنا ہوگا ۔ پھر دسویں جماعت SSC کی مکمل معلومات ، بورڈ ، ہال ٹکٹ نمبر ، کس سال کامیاب ہوئے ۔ کامیاب ہونے کی تاریخ اور محصلہ نشانات اور نشانات کی فیصد تناسب اور گریڈ کو پیش کرنا ہوگا ۔
مقامی امیدوار کی اہلیت
مقامی امیدواروں کی زمرہ بندی Local Status Based جو کم از کم 4 سال / 7 سال تک اسکولی سطح پر پڑھیں تو اس کی بنیاد پر مقامی امیدوار Local مانا جائے گا ۔ اس میں مقامی ضلع اور زون کو دیکھا جائے گا ۔ پھر انٹرمیڈیٹ (10+2) کی تفصیلات Details جس میں ضلع ، بورڈ ، گروپ ، کامیاب ہونے کی تاریخ ، ہال ٹکٹ نمبر ، کالج کا نام ، محصلہ نشانات کا فیصد تناسب اور گریڈ پھر اگر کوئی ڈپلوما کیا ہو تو اس کی تفصیلات ، ڈپلوما ، ضلع ، بورڈ ، برانچ ، کامیابی کی تاریخ ، پتہ ، سال ، ہال ٹکٹ نمبر گریجویشن کی تکمیل پر گریجویشن کی تفصیلات ، ضلع ، یونیورسٹی ، گروپ برانچ ، تاریخ کامیابی ، ہال ٹکٹ نمبر ، کالج کا نام ، محصلہ نات ، کا فیصد اور گریڈ بتانا ہوگا ۔ پھر پی جی پوسٹ گریجویشن کیلئے اگر پی جی کئے تو پیش کرنا ہوگا ۔ ضلع ، یونیورسٹی ، مضامین / مضمون تاریخ کامیابی ، ہال ٹکٹ نمبر کالج کا نام اسپلائزیشن محصلہ نشانات کا فیصد تناسب اس کے بعد M.Phil اورPh.D کی تفصیلات اگر ہو تو پیش کرنا ہوگا ۔ اس طرح تلنگانہ پبلک سروس کمیشن ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے کوئی مسابقتی یا محکمہ جاتی امتحان منعقد کرنے سے قبل امیدواروں کی مکمل معلومات اکٹھاکرتے ہوئے ان کا رجسٹریشن کررہا ہے ۔ اب حیدرآباد / تلنگانہ کے تمام اضلاع کے امیدواروں لڑکے / لڑکیوں ، مرد / خواتین کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے TSPSC کے ویب سائیٹ پر جاکر ایک دفعہ رجسٹریشن کروائیں پھر امیدوار کی فوٹو اور دستخط کو JPEG فارمٹ میں اسکان کر کے آن لائن داخل کریں۔
رجسٹریشن کے فوائد
TSPSC میں رجسٹریشن کے بعد متلاشیان روزگار کے بے شمار فوائد حاصل ہونگے سب سے پہلے TSPSC امیدواروں کو موبائیل نمبر پر SMS دیا جائے گا پھر ملازمتوں کی معلومات Job Alert کے تحت فراہم کی جائے گی ۔ویب سائیٹ ذیل میں ہے ۔
http://www.tspsc.gov.in
نوٹ : دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر 5 تا 7 بجے رہبری کی جارہی ہے ۔