حیدرآباد ۔ 22 ستمبر (پریس نوٹ) حیدرآباد کے انتہائی بھروسہ مند موبائیل اسٹور، ٹیکنو ویژن کی جانب سے سیمسنگ کے ساتھ ایک انتہائی اختراعی نوعیت کے اسمارٹ فون SAMSUNG Galaxy Note8 کو متعارف کیا گیا ہے۔ سیمسنگ اس کے خاص اسمارٹ فونس کیلئے ایک مشہور برانڈ ہے۔ ٹیکنو ویژن، بنجارہ ہلز، روڈ نمبر ۔ 12 پر الٹرا ماڈرن اسمارٹ فون SAMSUNG Galaxy Note8 کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ ٹیکنالوجی کا ایک گفٹ ہے اور اس میں کئی منفرد خصوصیات ہیں۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر محمد سکندر، ایم ڈی ٹیکنو ویژن موبائیل اسٹورس نے کہاکہ Techno Visison ایک بھروسہ مند اور مشہور برانڈ ہے۔ اسمارٹ فون برانڈ SAMSUNG Galaxy Note8 کو متعارف کرنا ٹیکنو ویژن کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ اس فون کا اسکرین سب سے بڑا ہے اور اس میں کئی ایک خصوصیات ہیں۔