حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا موٹرس کی جانب سے آج اس کی نئی ’ اسٹائل بیاک ‘ کار Tata Tigor کے کمرشیل لانچ کا اعلان کیا گیا ہے جو نوجوان اور تیز رفتار جنریشن کے لیے ہے ۔ اس کے اسٹنگ ، بریک ، فری اور ریولیوشنری ڈیزائن کے ساتھ Tata Tigor کی قیمت ہے پٹرول وئیرینٹ کے لیے 4.85 لاکھ اور ڈیزل کے لیے 5.77 لاکھ روپئے ، ایکس شوروم حیدرآباد ۔ یہ کار ملک بھر میں دستیاب ہوگی ۔ HEXA کو لانچ کرنے کے بعد صرف دو ماہ میں ٹاٹا موٹرس کی جانب سے ایک اور اختراعی نوعیت کی اس کار کو ایک نئے سگمنٹ میں متعارف کیا جارہا ہے ۔ مسٹر پرتاپ بوس ، ہیڈ آف ڈیزائن ، ٹاٹا موٹرس نے کہا کہ اسٹننگ ڈیزائن کی سمت ہماری کاوشوں کے نتیجہ میں TIGOR کی مینوفیکچرنگ ہوئی ہے جو ہندوستان کی پہلی Style back کار ہے ۔ پریمیم اسٹائیل کی اس کار کا پرفارمینس بہت اچھا ہے ۔ Tata Tigor سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے tatamoorstigor.com ملاحظہ کیجئے ۔۔