لاوڈریل (یو ایس) /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے تمیم اقبال اور شکیب الحسن کے شاندار پچاس رن کی بدولت بنگلہ دیش نے اپنے T20 انٹرنیشنل سہ روزہ میاچس کے پہلے میاچ میں ویسٹ انڈیز کے سامنے 171 رن کا ٹارگٹ رکھا ۔ یہ میاچ فلوریڈا کے سنٹرل ہروورڈ اسٹیڈیم میں جاری ہے ۔ اس پہلے میاچ میں تمیم اقبال نے تیزی سے 44 بالز کی مدد سے 74 رن بنائے جس میں چار چھکے اور چھ چوکے شامل تھے جبکہ شکیب الحسن نے 38 بالز کے بدلے 60 رن بنائے جس میں ایک چھکا اور نو چوکے شامل تھے ۔ اسپنر ایشلی نرس نے ابتدائی دو وکٹ حاصل کئے اور کیموہال نے سومیا سرکار کو بہت ہی کم رن کے اسکور یعنی کل 48 رن پر بنگلہ دیش کے تین وکٹس حاصل کرلئے ۔ پھر تمیم اور شکیب کے ذمہ دارانہ بیاٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا ۔