-SWASA ہاسپٹل میں دمہ / الرجی کا کامیاب علاج

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : SWASA ہاسپٹل حیدرآباد نے 12 سال کی تکمیل کی ہے ۔ یہاں نہ صرف دمہ الرجی کا علاج کیا جاتا ہے بلکہ الرجی ، دمہ ، سائنیس ، غدود اور سانس لینے میں دشواری سے متعلق امراض کے بارے میں شعور بیدار کیا جاتا ہے ۔ سواسا کے ڈاکٹر وشنو راؤ ویرا پانینی نے دمہ سے متاثر غریب افراد کے لیے 125 مفت دمہ کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا ۔ انہوں نے تلگو ، انگریزی ، اردو میں تین کتابیں تحریر کرتے ہوئے بچوں بڑوں میں دمہ الرجی کے متعلق شعور بیداری پیدا کی ہے ۔ یہ کتابیں غریبوں میں مفت تقسیم کی گئیں ۔ سواسا فاونڈیشن نے سرکاری اسکولوں دفاتر ، صنعتوں میں فری کیمپس منعقد کیں ۔ ڈاکٹر وشنو نے کئی ٹی وی انٹرویو دئیے ہیں ۔ یو ٹیوب / سواسا ہاسپٹل پر دمہ کے مریض اس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے اخبارات میں مضامین بھی تحریر کیے ہیں ۔ ڈاکٹر وشنو راؤ کو دمہ کے علاج اور تحقیق پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ بتایا گیا دمہ الرجی یا سانس لینے میں دشواری محسوس کرنے والے جس مریض نے دواخانہ سے رجوع کیا ، صحت یاب ہو کر واپس گیا ہے ۔ دمہ الرجی کے مریض سواسا فاونڈیشن حمایت نگر فون 040-23220379 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔