State Bank’s POS Exam اسٹیٹ بنک پروبیشنری آفیسرس

SBI اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے سنٹرل رکروٹمنٹ ایانڈ پروموشن ڈپارٹمنٹ نے اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے پانچ اسوسی ایٹ بنکوں میں پروبیشنری آفیسرس کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے فارمس آن لائن داخل کرنے کی ہدایات دی ہے ۔ بنک پی اوز کی جملہ 2986 جائیدادوں پر تقررات ہونگے ان میں SC زمرہ کیلئے 415 ، ایس ٹی کیلئے 533، او بی سی زمرہ کیلئے 743 اور عام زمرہ کیلئے 1295 جائیدادیں مختص کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ معذور / اپاہج زمرہ کیلئے VH ( نابینا ) زمروں کیلئے 96 اور OH جسمانی معذورین کیلئے 59 جائیدادیں مختص کی گئی ہے ۔

پانچ اسوسی ایٹ بنک
٭SBH اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد جملہ 956 جائیدادیں
٭ SBM اسٹیٹ بنک آف میسور 530 جائیدادیں
٭SBP اسٹیٹ بنک آف پٹیالہ 116 جائیداد
٭SBT اسٹیٹ بنک آف ٹراونکور 1166 جائیدادیں
٭ SBBJ اسٹیٹ بنک آف بکینر اینڈ جے پور 373
مذکورہ بالا جائیدادوں کی تعداد میں سال گزشتہ کی مابقی مخلوعہ Backlog جائیدادیں بھی شامل ہیں۔

گریجویٹ امیدوار 30 سال سے کم عمر اہلیت
اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے اپنے اسوسی ایٹ بنکوں میں پروبیشنری آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے تعلیمی قابلیت اور اہلیت کسی بھی مضمون کے گریجویٹ جو کسی مسلمہ یونیورسٹی سے ڈگری کامیاب ہو اہل قرار دیا ہے ۔ امیدوار کی عمر 21 سال سے کم نہ ہو اور 30 سال سے زائد نہ ہو عمر 01-09-2014 کے مطابق دیکھی جائے گی ۔ تاہم SC/ST امیدواروں کیلئے 5 سال اور OBC زمرہ کے امیدواروں کیلئے 3 سال اور معذورین / اپاہیج زمرہ کیلئے 10 سال تک عمر کی رعایت رکھی گئی ہے ۔

اسوسی ایٹ اسٹیٹ بنکوں کے زیراہتمام پری اگزامینشن ٹریننگ
یوں تو امتحان اسٹیٹ بنک آف انڈیا یہ امتحان منعقد کرتا ہے لیکن اس کے اسوسی ایٹ بنک بشمول SBH ، SDM ، SC/ST اور مسلم اقلیتی امیدواروں کو فیری پری اگزامیشن ٹریننگ کا اہتمام کرینگے امیدوار فارم آن لائن داخل کرتے وقت ٹریننگ سنٹر کا مقام درج کریں ۔ SBH کے تحت پری اگزامیشن ٹریننگ حیدرآباد میں رکھی گئی ہے ۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل ذیل کے ویب سائیٹ پر مکمل ہدایات اور تفصیلات ملاحظہ کریں۔
www.statebankofindia.com
www.sbi.co.in
اہم تاریخیں ۔ شیڈول
٭ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18-09-2014
٭ آن لائن فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 18-09-2014
٭ آف لائن فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 20-09-2014
امتحان ماہ نومبر 2014 میں ہوگا ۔ اس کیلئے ویب سائیٹ www.statebankofindia.com ویب سائیٹ ملاحظہ کرتے رہے ۔

انتخاب کیلئے تحریری امتحان اور انٹرویو
بنک پروبیشنری آفیسرس کا انتخاب تین مرحلوں میں ہوگا ۔ پہلا مرحلہ Phase-1 آبجیکٹوٹائپ سوال پرچوں پر مشتمل رہے گا جو 200 سوالات اور 200 نشانات کے رہیں گے اور 50 سوالات Descriptive ٹسٹ کے رہیں گے ۔ چار پرچے ذیل کے مطابق رہیں گے ہر پرچہ 50 نشانات کا ہوگا ۔
Test of English Language
Test of General Awarenes
Test of Data Analysis
Test of Reasoning
50 نشانات انگلش Destription ٹسٹ کے ہونگے ۔ اس کے بعد دوسرا مرحلہ G.D گروپ مباحثہ 20 نشانات اور انٹرویو (30) نشانات کی رہے گی پھر دونوں مرحلے کے 250 اور 50 نشانات کے منجملہ حاصل کردہ نشانات پر میرٹ لسٹ تیار کی جائے گی اور فائنل انتخاب ہوگا اور تقرر جونیر مینجمنٹ گریڈ اسکیل کے مطابق 25700 ۔ 14500 روپئے رہے گا ۔ گریجویٹ امیدوار لڑکے / لڑکیاں ویب سائیٹ سے فارم ڈاون لوڈ کرتے ہوئے فارم آن لائن 18 ستمبر سے قبل داخل کردیں۔