SBI اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے سنٹرل رکروٹمنٹ اینڈ پروموشن ڈپارٹمنٹ نے اپنے اسوسی ایٹ بنکس میں کلریکل کیڈر کی 6702 جائیدادوں پر تقررات کیلئے کسی بھی مضمون کے گریجویٹ امیدوار جن کی عمر 20 سال سے زائد اور 28 سال سے کم ہو درخواستیں آن لائن طلب کی گئی ہیں ۔ اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے پانچ اسوسی ایٹ بنک جن کے برانچس میں تقررات ہونگے ۔ (1) اسٹیٹ بنک آف میسور ، (2) اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد (3) اسٹیٹ بنک آف پٹیالہ ، (4) اسٹیٹ بنک آف تراونکور اور (5) اسٹیٹ بنک آف بکینر اینڈ جے پور ہیں ۔
فارمس آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول
٭ فارم رجسٹریشن ذریعہ آن لائن 20 نومبر تا 9 ڈسمبر 2014
٭ فیس آن لائن داخل کرنے کی تاریخ 20 نومبر تا 9 ڈسمبر
٭ فیس آف لائن داخل کرنے کی تواریخ 22 نومبر تا 11 ڈسمبر
فارم آن لائن داخل کرنے اور فیس داخل کرنے کے بعد اہل قرار پائے امیدواروں کیلئے آن لائن امتحانات جنوری / فبروری 2015 ء مختلف تواریخ میں رہے گا ۔ اس کیلئے امیداروں کو اعلامیہ میں واضح طور پر مشورہ دیا گیا کہ وہ آن لائن امتحانات کی تاریخوں اور اپنی تاریخ کیلئے پابندی کے ساتھ بنک کے ویب سائیٹ کو دیکھتے رہے ۔ www.sbi.co.in ، www.statebankofindia.com ، SBH اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد میں کلریکل کیڈر کی جملہ 2200 جائیدادیں تقرر طلب ہیں اس کے علاوہ PWD معذورین / اپاہیج زمرہ کے تحفظات زمرہ میں 204 اور 92 جملہ 296 جائیدادیں بتائی گئی ہیں ۔
معذورین / اپاہیج PWD زمرہ کیلئے تحفظات نشستیں مختص
SBI اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے اسویٹ بنک میں کلریکل کیڈر کی 6425 جائیدادیں عام زمرہ اور SC/ST کے ساتھ OBC زمرہ کیلئے ہیں وہیں پر PWD زمرہ کیلئے بینائی زمرہ VI , HI سماعت میں کمزریوں اور OH اپاہیج کیلئے نشستیں مختص کی گئی ہیں جو افراد اس زمرہ میں تحفظات کا سرٹیفیکٹ رکھتے ہو وہ اس زمرہ کے تحت فارم داخل کرتے ہوئے شریک امتحان ہو ۔
SBH اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد میں تقررات
SBH اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد جملہ 2200 جائیدادیں عام زمرہ کیلئے SC 1057 کیلئے 305 ، ST کیلئے 197 اور OBC ، 641 اور معذور / اپاہیج زمرہ میں بینائی کیلئے 20 سماعت میں کمزوری پر 20 اور OH کیلئے 20جائیدادیں مختص اس کے علاوہ ایکس سروس مین کیلئے 204 اور 92 جائیدادیں مختص بتائی گئی ہیں ۔
تعلیمی قابلیت / اہلیت
ڈگری کامیاب امیدوار جو کسی بھی مضمون سے اور کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے تین سالہ گریجویٹ کامیاب کیا ہو اور جن کی عمر 20 سال سے زائد اور 28 سال سے کم ہو جو 01-12-2014 کے مطابق دیکھی جائے گی ۔ اہل امیدوار مقامی زبان اور انگلش زبان سے واقف ہو جو زائد قابلیت مانی جائے گی عمر کی حد میں OBC کیلئے 3 سال تک اور PWD کیلئے عام زمرہ میں 10 سال تک رعایت دیکھی جائے گی ۔
آن لائن امتحان ۔ مضامین اسکیم
فارم آن لائن داخل کرنے کے بعد اہل قرار پائے امیدواروں کیلئے انتخاب آن لائن امتحان ہوگا اور انٹرویو رہے گا اور دونوں میں مظاہرہ پر میرٹ لسٹ تیار ہوئے امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا ۔ آن لائن امتحان بھی ذیل کے مضامین میں آبجیکٹو ٹائپ نوعیت کے سوالات پر رہے گا ۔
1. General Awareness
2. General English
3. Quantitative Aptitude
4. Reasoning Ability
5. Marketing Aptitude/Computer Knowledge
سوالات آبجیکوٹائپ نوعیت کے ہونگے سوائے جنرل انگلش کے ہر سکشن کے 40 نشانات پر مشتمل ہوگا جملہ 200 مارکس کیلئے وقت دو گھنٹے 15 منٹ دیا جائے گا ۔ اس امتحان میں منفی مارکس Negative Marks بھی ہیں جو ہر 4 غلط جوابات کے لحاظ سے منہا کردیئے جائیں گے اس کا 1/4 نشانات کو غلط جواب کے لحاظ سے دیا جائے گا ۔ اس میں امتحان میں کامیابی کیلئے عام زمرہ کیلئے اور تحفظات زمرہ کیلئے اسٹیٹ بنک میں علحدہ جائیدادیں مختص کی گئی ہیں ۔ امیدوار کو ہر پرچہ میں کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ پہلے مرحلہ کے تحریری / آن لائن امتحان کے بعد دوسرے مرحلے کے انٹرویو کیلئے طلب کیا جائے گا اور امیدوار انٹرویو کا کال لیٹر ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں ۔ اس کیلئے آن لائن امتحان کی کوئی ایک یا زائد تاریخیں مقرر نہیں کی گئی بلکہ یہ امتحانات جنوری 2015 اور فبروری کے پہلے ہفتہ میں رہے گی ۔ اس کیلئے ویب سائیٹ پر شیڈول دیا جائے گا ۔ امیدوار ویب سائیٹ پر اس شیڈول کو ملاحظہ کریں ۔ انتخاب ہونے پر امیدواروں کا پے اسکیل رہے گا ۔ 7200-200 تا 19 ہزار روپئے ہوتا ہے ۔ امتحان میں شرکت کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے اور عام زمرہ OBC امیدواروں کیلئے فیس 600 روپئے رکھی گئی ہے ۔