SSC EXAM- 2015 ایس ایس سی امتحان

ایم اے حمید

تعلیمی سال 2014 – 15 کے دسویں سطح کے ریاستی بورڈ کے ایس ایس سی پبلک امتحانات تلنگانہ ریاست میں 25 مارچ سے شروع ہورہے ہیں ۔ اس کے ٹائم ٹیبل کے ساتھ ہال ٹکٹ جاری ہوچکے ۔ طلبہ اپنے ہال ٹکٹ نمبر کے ساتھ امتحانی مراکز سے اور امتحان کے تواریخ اور اوقات سے واقف ہوچکے ہیں ۔ اب لمحہ آخر میں امتحان میں شرکت کیلئے اہم TIPSاور امتحانی پرچے اسکیم کی معلومات شائع کی جارہی ہے تاکہ طالب علم کو وقت پر مدد ہوسکے اور وہ کامیابی کا ذریعہ بنے اب جو طلبہ ایس ایس سی کے بورڈ امتحان میں شریک ہونے جارہے ہیں ان کا بیاچ کئی اعتبار سے نیا اور پہلا ہے ۔ سب سے پہلے درسی کتب بدلے اور نئے درسی نصاب کا یہ پہلا امتحان ہے نئے طریقہ امتحان کے مطابق انٹرنل کے 20 نشانات پاکر نئے اسکیم کے تحت 80 سوالات کا یہ پہلا امتحان ہے پھر پرائیویٹ ( خانگی ) امیدوار بغیر اسکولی تعلیم کے اس میں شریک نہیں ہورہے صرف ریگولر ( باقاعدہ ) تعلیم حاصل کرنے امیدواروں کا اور نئی ریاست تلنگانہ کا بھی یہ پہلا امتحان ہوگا ، اس کے علاوہ سابقہ امتحانات میں جوابات کو یاد کر کے لکھنا تھا ۔ اب سوال کو سمجھ کر جواب لکھنا ہے ۔ سابق میں تمام طلبہ ایک ہی جواب لکھ لگے تھے ۔ اب ہر طالب علم کو اپنے نظریہ اور سوچ سے الگ الگ جواب لکھنا ہے ۔ اس طرح یہ پہلا بیاچ تاریخی ہے ۔ امیدواروں کو ایس ایس سی میں پہلے ڈیویژن دیا جاتا تھا ۔ فرسٹ / سکنڈ ڈیویژن اس کو ختم کردیا گیا پھر نشانات پر گریڈ دیا جانے لگا ۔ پھر گریڈ میں A، B ، C ، D کو بھی ختم کردیا گیا ۔ پھر نشانات بھی غائب کردیئے گئے اس کے نشانات کا Range اس کا گریڈ اور اس گریڈ کے پوائنٹ اور اس کا GPA گریڈ پوائنٹ Avarage جو 10 میں دیا جاتا ہے GPA=10/10 ہے اب چونکہ نصاب CCE کا ہے اور SSC ریاستی بورڈ کے تحت ہے اور CCE مرکز کے CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے طرز ہے اور CBSE کے دسویں سطح کے بورڈ امتحان میں کامیابی پر CGPA دیا جاتا ہے اس دفعہ بھی چونکہ پراجکٹ کے 20 مارکس انٹرنل تھے اس کو 20 کا اوسط نکال کر مارکس دے دیئے گئے تو 80 میں 28 نشانات حاصل کرنے پر 20 کے محصلہ نشانات شمار کرتے ہوئے اوسط نکالا جائے گا جو CGPA Cummuctive Grade Point Avarage اس طرح اب امیدواروں کو امکان ہیکہ نتیجہ میں CGPA دیا جائے گا ۔

اجتماعی نقل نویسی کے تدارک کیلئے جمبلنگ سسٹم اور انفرادی کیلئے نیا نظریہ
اجتماعی نقل نویسی کے تدارک کیلئے جہاں محکمہ تعلیمات امتحانی اصلاحات کیلئے ایک اسکول کے طلبہ کے کئی امتحان مراکز بناکر ایک ہی اسکول کے طلبہ کے بجائے مختلف اسکولس کے نئے نئے طلبہ کی وجہ اجتماعی نقل نویسی کا تدارک کی اور جمبلنگ سسٹم کے تحت ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ میں رائج العمل ہے اور اب نئے طریقہ امتحان اسکیم میں سوالات کے جوابات کو یاد کر کے میموری ( یادداشت ) کے بجائے سوال کو سمجھ کر اپنے الفاظ میں کیا سمجھے صحیح ، غلط ، کچھ بھی لکھنا ہوگا اس کو سوچو ، سمجھو اور لکھو کا نظریہ قرار دیا گیا اس سے ایک بڑا فائدہ یہ ہیکہ طالب علم کچھ بھی لکھ کر نشان پاسکتا ہے چونکہ اب تک طالب علم سال بھر پڑھ کر یاد کر کے امتحان لکھتا تھا اب طالب علم کو سوال کو سمجھ کر اپنے الفاظ میں لکھنا ہے ورک بُک ، گائیڈ کے یا درسی کتب کے سوالات نہیں آئینگے بلکہ نئے سوالات امتحانات میں آئینگے ۔ طالب علم ذہن نشین کر لے کہ سوالات نئے ہیں صرف سوال کو سمجھیں تو وہ جواب ضرورت لکھ سکتا ہے ۔ امتحانی خوف یا سوالی پرچہ مشکل ہے یا نئے سوالات آئے ایسا بالکل نہ سمجھے بلکہ ہم قارئین / سرپرست / اساتذہ سے اس مضمون کے حوالہ سے یہ پیام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ایس ایس سی امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ کو یہ واضح طور پر بتادیں کہ اس دفعہ امتحانی پرچہ میں سوالات نئے آئینگے ۔ آپ گھبرانا نہیں اور یہ سمجھنا کہ میں پڑھا نہیں یا پڑھی نہیں یا یہ کہ اس کا جواب نہیں آتا بلکہ آپ سوالات کی نوعیت کو سمجھیں کہ یہ کس مضمون ، کس سبق اور کس Chapter کا سوال ہے اس کو کس طرح گھما پھرا کر دیا گیا ہے صرف اگر اسی کو سمجھ جائے تو طالب علم جواب لکھ سکتا ہے ۔ اب CCE نصاب اور نئے طریقہ امتحان سے خوف نہ کھائیں بلکہ سوالات کو سمجھ کر لکھیں ۔ کامیابی یقینی ہوگی ۔صرف سوالی پرچہ کو پڑھنے کیلئے 15 منٹ زائد دیئے جارہے ہیں پہلے صرف پرچہ پڑھ لیں۔

سال حال ایس ایس سی کے نتائج شاندار ہونے کی امید
عام طور پر نئے طریقہ امتحان کی ہونے کی وجہ سے طلبہ سرپرستوں میں یہ تشویش ہیکہ نیا نصاب ہونے اور نئے Pattern کی وجہ طلبہ کو کافی دشواریوں ہوگی اور اس کا نتائج پر اثر پڑے گا ۔ ایسا بالکل نہیں ہے ۔ بلکہ ایس ایس سی کے نتائج سابق کی طرح 82 سے 90 فیصد ہونے کے امکانات ہیں ۔انٹرمیڈیٹ میں داخلے کیلئے ہر سال لاکھوں طلبہ کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر ایس ایس سی کے نتائج کا فیصد کم ہو تو کئی جونیر کالجس میں طلبہ فراہم نہیں ہونگے ۔ جو طلبہ اب ایس ایس سی کا امتحان لکھنے جارہے ہیں ان کی کامیابی کیلئے نیک تمنائیں پیش ہیں ۔ Best of Luck