Speedwell Botanical کے تریپورہ ہربل ہیر آئیل کا آغاز

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : عالمی معیار کے آیورویدک پراڈکٹس تیار کرنے والی کمپنی ، Speedwell Botanical کی جانب سے بالوں کی مکمل نگہداشت کے لیے تریپورہ ہربل آئیل کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس آئیل کے آغاز کے لیے یکم اکٹوبر کو ہوٹل داس پلہ ، حیدرآباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں برانڈ ایمبسیڈر فلمی اداکارہ لوانیا تریپتی اور مہمان خصوصی فلم ہیرو ڈاکٹر راجندر پرشاد نے شرکت کی ۔ تریپورہ ہربل ہیر آئیل ، ایک منفرد اور آزمودہ صدیوں قدیم آیورویدک فارمولہ ہے جو بالوں کے لیے مکمل علاج ہے ۔ اس تیل کو نادر و قیمتی جڑی بوٹیوں سے تیار کیا جاتا ہے جو بال جھڑنے کو روکنے میں معاون ہے ۔ بال کم ہونے کو روکتا ہے ۔ بالوں کو تیزی سے بڑھانے ، سفید ہونے سے روکنے میں معاون ہے اور بفا سے محفوظ رکھتا ہے ۔ یہ خوشبو دار تیل تازگی بخشتا ہے ۔۔