پوسٹ پیڈ صارفین کو فون تبدیل کی سہولت
حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا ڈوکومو نے حیدرآباد میں اس کے پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے موبائیل ہینڈ سیٹ پروٹیکشن سرویس ، ’ سمپلی سواپ ‘ کو روشناس کیا ہے ۔ سمپلی سواپ ایک ایسی منفرد خدمات ہیں جس میں ہینڈ سیٹ کو تبدیل کرتے ہوئے ہوم ڈیلیوری دی جائے گی ۔ اس کے لیے کسٹمرس کو 040-66066141 پر کال کرنا ہوگا ۔ اور اپنے موبائیل کی طرح ماڈل / برانڈ کے لیے درخواست کرنی ہوگی ۔ سال میں دو مرتبہ ہینڈ سیٹ کی سواپ سہولت رہے گی ۔ ہر چھ ماہ کے لیے نئی وارنٹی کے ساتھ موبائیل دیا جائے گا ۔ سمپلی سواپ خدمات میں دو مواقع ہوں گے۔ ایک ماہانہ فیس جب کہ یہ فیس 89 روپئے ہوگی اور کرسپانڈنگ فیس 400 روپئے ہوگی ۔ ابھیجیت کشور ہیڈ موبلیٹی بزنس یونٹ اے پی سرکل نے یہ بات بتائی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-66066141 پر ربط کریں ۔۔