طالب علم اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو مختلف مواقع پر جو اسے میسر آتی ہیں ظاہر کرتا ہے ۔ کسی بچہ میں لکھنے کی اچھی صلاحیت ہوتی ہے کسی کی اچھی یادداشت ہوتی ہے تو کوئی بہترین ڈرائنگ کرسکتا ہے کسی کو ریاضی میں مہارت ہوتی ہے اور وہ اس کو دلچسپ مضمون مانتا ہے ۔ کوئی سائنس مضمون میں دلچسپی رکھا ہے ۔ کسی طالب علم میں لیڈر شپ کوالٹی ہوتی ہے تو کھیل کود میں دلچسپی لیتے ہوئے شاندار مظاہرہ کرتا ہے اور گیمس / اسپورٹس کے مختلف زمرہ جات میں اس کو مقابلہ میں حصہ لینے پر صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کو منواتا ہے۔ یہ تمام خوبیاں اور مخفی صلاحیتوں کو پہچاننے اور جانچنے کیلئے اسکول بہترین مقام ہوتا ہے ۔ اسکولی سطح پر طالب علم کی عمر بڑھنے کے ساتھ قد ، وزن ، ذہنی سطح میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ بچہ کی جسمانی و ذہنی نشو و نما کے دور کا بھی اسکول کے دوران ہوتا ہے ۔ اس طرح ایک طالب علم جب کے جی میں داخلے حاصل کرتا ہے تو اس کی عمر ڈھائی سال تا تین سال ہوتی ہے اور عمر کے ساتھ ذہنی سطح ، جسمانی نشو و نما کا بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ اس طرح اسکول کسی بھی طالب علم چاہے وہ بچہ ہو یا بچی اس کی بنیاد ہوتی ہے اور بنیاد مضبوط ہو تو مستقبل بھی تابناک ہوگا ۔
امتحان کامیابی اور مقابلہ میں جیت پر انعامات
امتحان میں کامیابی پر ڈیویژن کے ساتھ انعامات بھی دیئے جاتے ہیں اس کے علاوہ مختلف مقابلہ جات میں حصہ لیتے ہوئے جیت کر بھی انعامات حاصل کئے جاسکتے ہیں لیکن ایوارڈس ان سے الگ اور منفرد ہوتا ہے ۔ شاباشی ، انعامات طالب علم کی حوصلہ افزائی ہمت بڑھانے کیلئے دیئے جاتے ہیں اور وہ اس کامیابی کو برقرار رکھنے اور اس سے آگے اعلی مقام حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اساتذہ طالب علم کی خوبی اور صلاحیت کو جانچ کر اس کو اگر موقع فراہم کریں تو یہ صلاحیتیں ابھرے گی اور ترقی کی راہیں ملے گی اور اس شعبہ میں جس میں طالب علم کی صلاحیت ہوتی ہے موقع میسر آنے پر اس میں مزید نکھار پیدا ہوگا اور وہ ترقی کرے گا ۔
چلڈرنس ڈے کے اسٹوڈنٹس ایوارڈس
انعامات کے علاوہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈس کا حصول اس کے تعلیمی کیریئر کا ایک اہم عنصر مانا جاتا ہے ۔ بسٹ اسٹوڈنٹ ایواڈ کسی ایک مقابلہ یا امتحان کیلئے نہیں بلکہ طالب علم کے تعلیمی اور دیگر زائد نصابی سرگرمیوں میں شاندار مظاہرہ پر دیا جاتاہے چنانچہ نالج اولمپیاڈ سوسائٹی نے سال حال چلڈرنس ڈے کے موقع پر دونوں شہر حیدرآباد سکندرآباد اور دیگر اضلاع رنگاریڈی ، عادل آباد ، کریم نگر ، میدک کرنول کے مدارس سے اپنے اسکول کے ٹاپ اور بسٹ اسٹوڈنٹ کو ایوارڈس کیلئے نامزدگیاں طلب کی جس پر زائداز 200 اسکولس کے ذمہ داران نے اپنے اسکولس کے طلبہ کے تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں میں مظاہرہ پر ان کے نام پیش کئے اور کئی معیاری اسکولس نے ہر طالب علم کا الگ الگ Profile بناکر بھیجا ۔ حیدرآباد کے مشہور اسکول ’’ لٹل فلاور عابڈس ‘‘ سے جملہ 14 نامزدگیاں موصول ہوئی جس میں ایک طالب علم نے250 انعامات حاصل کرنے کے ثبوت کے ساتھ اپنا پراجکٹ داخل کیا ۔
بھارتیہ ودیا بھون راجندر نگر کا ایک طالب علم کا نام لمکا بُک آف ریکارڈ میں ہے جو اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ۔ ترینوینی اسکول سکندرآباد کے ایک طالب علم نے انٹرنیشنل سطح پر جاپان میں شرکت کی ۔ اس ایوارڈس کے نامزدگیوں میں شامل تھا ۔ سال حال پہلا ایوارڈ فنکشن کیلئے کوئی ایک زمرہ یا جماعت تک محدود نہیں کیاگیا تھا صرف Acheivement کیا ہیں یہ بتانے کیلئے اسکول انتظامیہ سے خواہش کی گئی تھی ۔ 23 نومبر 2014 ء اتوار کو جواہر بال بھون کے اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم پبلک گارڈن میں ایوارڈس کی تقسیم کی شایان شان تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ سب سے پہلے ہر طالب علم کو جس نے ایوارڈ حاصل کیا اس کو ایوارڈ کا بیاچ لگایا گیا جس سے جو ایوارڈ یافتگان میں شامل ہوسکا ۔ پھر بھارتیہ ودیا بھون جوبلی ہلز کے تیسری جماعت کے ایک کمسن طالب علم پیرانہ نے آنکھوں میں پٹی باندھ کر ستار پر ترانہ ہندی’’ سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا ‘‘ کا میوزک پیش کیا ۔
ہاور پوائنٹ پر کامیابی کے دس اہم نکات بتائے گئے پھر سلائٹس پر تمام ایوارڈ یافتگان کے نام اسکول اور فوٹو کا سلائیڈ شو بتایا گیا۔ تلنگانہ ریاست کے پہلے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے طلبہ میں اپنے ہاتھوں سے ایوارڈس تقسیم کئے جو اسکولس یہ ایوارڈس حاصل کئے ان میں ’’ لٹل فلاور ، سینٹ مارکس بوائز ٹاون ، نیو ماڈل آل سینٹ ، بوسٹن مشن ، روزری کانونٹ ، دی پروگریس ، بھارتیہ ودیا بھون ، ہولی فاطمہ ، سینٹ پال ، سینٹ سلیمان، فرح ہائی ، ریلائنس گرامر ، آکسفورڈ گرامر ، ایم ایس کرئیٹو ، نصر ، مدینہ ، ترینولی ، سلطان العلوم پبلک اسکول ، وی آئی پی انٹرنیشنل ، الائنس انٹرنیشنل ، آئی پی ایس ، ماسٹر مانئیڈس اسکول ، ہولی میری ، سینٹ تھریسا ، مارکس اسکول ، انڈین اسٹار ، بریلنٹ مشن اسکول ، انڈوانگلش ، ودیادیانی ، نیو ماڈرن ، صلاح الدین اسکول ، پریہ درشنی ، حیدرآباد پبلک اسکول ، جوبلی ہلز پبلک اسکول، بھینسہ ، عادل آباد ، نرمل کے اسکولس شامل ر ہے ۔