ایم اے حمید
تلنگانہ ریاست میں اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے ریاست کے تمام دس اضلاع کیلئے 6 مختلف زمرہ جات میں جس میں 5 محکمہ پولیس اور ایک فائر سروس محکمہ کیلئے ہیں جس کا چیرمین ٹی ایس ایل پی آر بی نے اعلامیہ جاری کیا اور فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا جس کا آغاز 11 جنوری 2016 سے ہوگا اور فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 4 فبروری 2016 مقرر کی گئی ہے ۔
پولیس کانسٹبلس (SCT) سیول کی 1810 جائیدادیں
محکمہ پولیس میں اسنائپنڈری کیڈٹ ٹرینی (SCT) پولیس کانسٹبل ( سیول ) مرد اور خواتین کی 1810 جائیدادیں پر تقررات ہونگے ۔ اس کا پوسٹ کوڈ نمبر 21 ہے ۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ (10+2) یا اس کے مماثل کورسس ہے اور عمر 18 سال سے زائد اور یکم جولائی 2015 ء کو 25 سال سے زائد نہ ہو ۔ B.C زمرہ کے امیدواروں کیلئے 5 سال کی رعایت رہے گی ۔
(SCT) پولیس کانسٹبلس (AR) کی 2760 جائیدادیں
اسٹائپنڈری کیڈٹ ٹرینی (AR) کے مرد اور خاتون زمرہ کے امیدواروں کیلئے 2760 جائیدادیں ہیں ۔ اس کا پوسٹ کوڈ 22 ہے ۔ امیدوار (10+2) انٹرمیڈیٹ کامیاب ہو امیدوار کی عمر 25 سال سے کم ہونی چاہئے ۔
SCT پولیس کانسٹبلس (SAR) کی 56 جائیدادیں
پولیس کانسٹبلس (SCT) زمرہ کیلئے صرف مرد امیدوار اہل ہیں اس کے جملہ 56 پوسٹ ہیں محکمہ پولیس کے تحت اس کی اہلیت (10+2) انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدوار اور عمر 18 سال 25 سال کے درمیان ہو اہل ہیں اس کا پوسٹ کوڈ نمبر 23 ہے ۔
(TSSP) پولیس کانسٹبلس ( مرد ) کے 4065 جائیدادیں
محکمہ پولیس کے اس اعلامیہ میں سب سے زیادہ جائیدادیں پولیس کانسٹبلس (TSSP) زمرہ کیلئے مختص کی گئی ہیں جو 4065 ہیں اس کیلئے صرف مرد امیدوار اہل ہیں ۔ خواتین اہل نہیں ۔ انٹرمیڈیٹ کامیاب اور عمر 25 سال سے کم ہونی چاہئے ۔ اس کا پوسٹ کوڈ نمبر 24 ہے ۔
پولیس کانسٹبلس SPF میں 174 جائیدادیں
SPF اسپیشل پروٹکیشن فورس کیلئے پولیس کانسٹبلس کی 174 جائیدادیں ہیں اس کیلئے صرف انٹرمیڈیٹ 10+2 کامیاب امیدوار اہل ہیں عمر 25 سال سے کم ہونی چاہئے اس کا پوسٹ کوڈ نمبر 25 ہے اس طرح محکمہ پولیس میں مذکورہ بالا پانچ زمرہ کے پوسٹ تقرر طلب ہیں۔
فائر سروسس محکمہ میں فائرمین کی 416 جائیدادوں پر تقررات
تلنگانہ اسٹیٹ میں فائر سروسس محکمہ میں فائر مین کی 416 جائیدادوں پر تقررات کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اس کیلئے انٹرمیڈیٹ (10+2) کامیاب صرف مرد امیدوار اہل ہیں ۔ عمر کی حد پولیس کانسٹبلس سے زیادہ مقرر کی گئی کانسٹبلس میں 18 سے 25 سال تک ہے جبکہ فائرمین کیلئے زائد عمر 33 سال تک دیکھی جائے گی ۔
جائیدادیں اور مختلف زمرہ جات کی تفصیلات
محکمہ پولیس میں مذکورہ بالا چھ زمرہ جات کی جملہ 9281 جائیدادوں پر تقررات کا ایک اعلامیہ جاری ہوا ۔ اس کیلئے ضلع واری زمرہ جات کی فہرست کو ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جملہ 40 صفحات پر مکمل تفصیلات دی گئی ہیں ۔
فارم آن لائن داخل کرنے اور ہدایات کیلئے ملاحظہ کریں
فارم آن لائن داخل کرنے اور اس کی لکھی ہدایات ، شرائط ، قواعد ، نمونہ سوالات تفصیلات کیلئے ذیل کے ویب سائیٹ کو ملاحظہ کریں ۔ آن لائن فارم کے آغاز 11-01-2016 سے 04-02-2016 تک دستیاب رہے گا ۔ www.tslprb.in امیدواروں کیلئے اس کی فیس 400 روپئے رکھی گئی ہے ۔ امیدوار نزدیکی می سیوا ، ای سیوا ، ٹی ایس آن لائن ، اے پی آن لائن پر فیس داخل کرسکتے ہیں اور Payment رسید کے بعد ویب سائیٹ پر فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ امیدوار کی قد 167.6 سمر اور سینہ 8.6.3 سمر ہو امیدوار کو پریلمنری تحریری امتحان کے PMT ہوگا۔
پریلمنری تحریری امتحان
آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے 200 سوالات کا تحریری امتحان 3 اپریل اتوار کو صبح دس بجے تا ایک بجے رہے گا اور سوالات انگلش ، ابتدائی ریاضی ، جنرل سائنس ، تاریخ ہند ، ہندوستانی تہذیب ، قومی تحریک ، ہندوستان کا جغرافیہ ، معاشیات ، شہریت ، قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حالیہ امور ، ذہنی رحجان اور تلنگانہ ریاست کے معلومات پر مبنی سوالات پوچھے جائیں گے ۔ امتحان کا سوالی پرچہ انگلش میں رہے گا ، تاہم اس کا اردو ترجمہ بھی تلگو کے ساتھ دیا جائے گا ۔ پہلے مرحلہ میں پریلمنری امتحان پھر اس امتحان میںکامیاب امیدوار کو دوسرے مرحلہ کے PMT/PET فزیکل ٹسٹ کیلئے طلب کیا جائے گا اور اس کا مقام ، تاریخ اور وقت کیلئے امیدواروں کو مطلع کیا جائے گا پھر آخری مرحلہ Final Written Test رہے گا ۔ صرف 100 میٹر کی دوڑ ، لانگ جمپ ، ہائی جمپ اور 800 میٹر دوڑ رہے گی ۔