حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : پائی انٹرنیشنل الکٹرانکس لمٹیڈ کا حقیقی لکی ڈرا اتوار 5 فروری کو رانی سرلا دیوی اسکول گراونڈ جیہ نگر بنگلور میں منعقد ہوا جس میں کرسمس اور نئے سال کے دوران خریدی کرنے والے گاہکوں کے لیے انعامات کی قرعہ اندازی عمل میں آئی ۔ 100 خوش نصیب گاہکوں میں فی کس ایک لاکھ روپئے مالیتی کا سونا تقسیم کیا گیا جب کہ 100 گاہکوں میں 50 ہزار روپئے مالیتی سونے کا دوسرا انعام کی قرعہ اندازی عمل میں آئی ۔ پائی کے 100 خوش نصیب گاہکوں کے لیے تیسرا انعام 5 ہزار روپئے مالیتی مفت شاپنگ ، چوتھا انعام ایک ہزار خوش نصیب گاہکوں کے لیے فی کس ایک ہزار روپئے مالیتی گفٹ ووچر اور 5 ہزار خوش نصیب گاہکوں کے لیے فی کس 500 روپئے کا پانچواں انعام گفٹ ووچر تقسیم کیا گیا ۔ معزز گاہک اس ڈرا کے نتائج ، قریبی پائی شوروم پر دیکھ سکتے ہیں یا پائی انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ منیجنگ ڈائرکٹر راجکمار پائی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پائی انٹرنیشنل الکٹرانکس ، اپلائنسس ، موبائلس اور لیپ ٹاپس کے گاہکوں کے لیے معتبر نام ہے جو کرناٹک اور تلنگانہ میں خدمت انجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی شفاف ماحول میں انجام دی گئی ۔ تاحال 204 کاریں بطور انعام گاہکوں میں تقسیم کی گئیں ۔ اس کے علاوہ کروڑوں روپئے کا سونا ، نقد انعامات اور مفت شاپنگ سے بھی گاہکوں کو مستفید کیا گیا ۔۔