نئی دہلی ۔ 22 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : صارفین کے لیے انتہائی اختراعی نوعیت کے اور ایڈوانسڈ پراڈکٹس پیش کرنے کے اپنے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے کنزیومر ٹکنالوجیز میں عالمی سطح کی کمپنی ، پیاناسونک نے اس کے جدید ترین اسمارٹ فون P8-1 کو متعارف کیا ۔ کمپنی کی یہ نئی پیشکش اس کی اختراع کی مظہر ہے اور اس کے صارفین کو منفرد سافٹ ویر اور ڈیزائن پر مبنی خصوصیات کی پیشکش ہے ۔ P8-I پیانا سونک کا سال کا پہلا فلیگ شپ ڈیوائس ہے اور P سیریز میں جدید اضافہ ہے ۔ اس فون کی قیمت 18,990 روپئے ہے ۔ اس کے آغاز پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر منیش شرما ، مینجنگ ڈائرکٹر پیاناسونک انڈیا نے کہا کہ پیاناسونک P8-1 کے آغاز کے ساتھ ہم ایک اور سنگ میل پر پہنچ گئے ہیں کیوں کہ یہ P سیریز کا پہلا ماڈل ہے ۔ آکٹا کور پروسیسر کی خصوصیت کے ساتھ