P.G COURSES OUCET -2015 عثمانیہ یونیورسٹی پوسٹ گریجویشن کورسز

پوسٹ گریجویشن اور پی جی سطح کے مختلف ریگولر کورسز میں داخلے کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ کالجس کے ساتھ دیگر تین یونیورسٹیز تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ اور پالمور یونیورسٹی محبوب نگر کے کالجس میں داخلے کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کا پی جی مشترکہ انٹرنس امتحانات OUCET-2014 کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ سال حال ان انٹرنس امتحانات کے فارمس آن لائن داخل کرنا ہوگا 2013 تک اس کے فارمس اور پراسپکٹس طبع شدہ ملتے تھے ۔

PG سطح کے 52 کورسز
OUCET-2015 کے تحت تعلیمی سال 2015 – 16 میں جن کورسز میں داخلے ہونگے ان میں پوسٹ گریجویشن کے ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ریگولر دو سالہ میعاد میں جملہ 39 کورسز ہیں جبکہ 10 پی جی ڈپلوما کورسز ہیں اس کے علاوہ دیگر پانچ سالہ انٹگرئیٹڈ پی جی کورسز ریگولر میں ہیں ۔
پی جی سطح کے کورسز میں جملہ نشستیں
عثمانیہ یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیز میں جملہ 18,625 نشستیں ہیں جن میں داخلے مشترکہ انٹرنس امتحان کے ذریعہ ہوگا ان میں یونیورسٹی کالجس میں نشستوں کی تعداد 4867 ہیں اور مابقی 13,758 نشستیں الحاق کالجس میں ہیں ۔ یونیورسٹی ملحقہ پی جی کالجس میں بھی داخلے اس انٹرنس امتحان کے ذریعہ ہوگا ۔

دو سالہ پوسٹ گریجویشن کے کورسس
یم اے ، یم کام ، یم ایس سی ، ایم سی جے ، لائبری سائنس M.L.I.SC ، B.L.I.SC یم ایس ڈبلیو کورس ہیں جن میں کئی مضامین ہیں ایم اے کے مضامین لسانیات میں انگلش ، تلگو ، ہندی ، اردو ، عربی کے علاوہ دیگر کئی مضامین بشمول بیرون ممالک کے زبانیں ہیں اور ایم اے کے مضامین سوشیالوجی ، معاشیات ، پولیٹکل سائنس ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، تاریخ ، فلاسفی ، نفسیات اور دیگر کئی مضامین میں اس کیلئے امیدوار کا متعلقہ مضمون ڈگری سطح پر پڑھ کر کامیاب ہونا ضروری ہوگا اسی طرح M.SC کے مضامین میں باٹنی ، زوالوجی ، فزکس ، کیمسٹری ، میاتھس ، جیالوجی ، مائیکرو بیالوجی ، نیوٹریشن ، کمپیوٹر سائنس ، الکٹرانکس وغیرہ ہیں اس کیلئے B.SC متعلقہ مضمون کے امیدوار اہل ہیں ۔ یم کام کیلئے بی کام کامیاب یا اب ڈگری سال آخر کا امتحان دیئے طلبہ اہل ہیں ۔

M.Ed اور M.P.Ed ریگولر میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان
M.Ed ریگولر کورس میں داخلے کیلئے بی ایڈ کی طرح علحدہ انٹرنس امتحان نہیں ہوتا بلکہ OUCET میں دیگر پی جی کورسز کے ساتھ M.Ed میں داخلے کا انٹرنس امتحان ہوتا ہے ۔ اس کیلئے بی ایڈ کامیاب یا اب امتحان دینے والے امیدوار اہل ہیں اس کے فارمس بھی آن لائن داخل کرنا ہوگا یم ایڈ کے علاوہ M.P.Ed میں داخلہ کیلئے بھی B.P.Ed فزیکل ایجوکیشن کی طرح علحدہ انٹرنس نہیں ہوتا بلکہ OUCET کے ذریعہ داخلے ہوتے ہیں ۔

جرنلزم ، لائبریری سائنس اور سوشیل ورک کورسز
جرنلزم کیلئے سابق میں B.C.J کورس تھا جس کو ختم کرتے ہوئے M.C.J دو سالہ کورس کردیا گیا ۔ اس کیلئے کوئی بھی گریجویٹ امیدوار اہل ہیں اس کیلئے علحدہ انٹرنس نہیں ہوتا بلکہ OUCET کے ذریعہ اس کا امتحان ہوگا اور فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ لائبریری سائنس کے کورسز میں B.L.ISC بیاچلر آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس اور M.L.I.SC ماسٹر آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ہے اس کے علاوہ M.S.W ماسٹر آف سوشیل ورک کورس ہے ۔
P.G ڈپلوما کورسز
پی جی کے ریگولر کورسز کے علاوہ ایک سالہ ڈیڑھ میعاد کے پی جی ڈپلوما کورسز 12 ہیں ۔
5 سالہ پی جی انٹگرئیٹڈ کورس
انٹرمیڈیٹ کے بعد پانچ سالہ انٹگرئیٹڈ کورسز جو یونیورسٹی آفر کی ہے ان میں داخلے کیلئے OUCET ہوتا ہے ۔ یہ کورسز یونیورسٹی کیمپس اور جن ملحقہ کالجس میں ہوگا اس کی تفصیلات ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرتے ہوئے فارم آن لائن داخل کریں۔ ریگولر پی جی اور پی جی ڈپلوما کے ساتھ پانچ سالہ انٹگرئیٹڈ کورس ہیں ۔

فارمس صرف آن لائن داخل کریں
سال حال عثمانیہ یونیورسٹی نے OUCET میں شرکت کیلئے فارمس کو صرف آن لائن داخل کرنے کی شرط تھی ۔ اس کیلئے امیدوار ذیل کے ویب سائیٹ کو لاگ آن کریں ۔
www.ouadmissions.com
or
www.osmania.ac.in
رجسٹریشن فیس ایک مضمون کیلئے 400 روپئے ہے ہر مضمون کیلئے فیس الگ الگ رہے گا اور ہر زائد مضمون کیلئے 200 روپئے ہوگی ۔ فیس اے پی لائن مراکز پر داخل کرسکتے ہیں یا gateway کے ذریعہ ( کریڈٹ / Debit کارڈ ) کے ذریعہ ادا کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ Net Banking کے ذریعہ بھی رجسٹریشن فیس ادا کرنے کی سہولت ہوتی اس کیلئے ویب سائیٹ پر ہدایات ملاحظہ کریں ۔ کوئی اور طریقہ نقد رقم یا D.D کے ذریعہ فیس قبول نہیں کی جائے گی ۔
اہم تاریخیں ۔ شیڈول
آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 15-04-2015
آن لائن فارمس ادخال کی آخری تاریخ بغیر جرمانہ 13-05-2015
دیرینہ فیس 250 روپئے کے ساتھ آخری تاریخ 22-05-2015
انٹرنس امتحانات جون میں ہونگے
ہرمضمون کیلئے انٹرنس امتحان الگ الگ رہے گا ۔ امتحانی مراکز امیدواروں کی تعداد کے لحاظ سے بنائے جائینگے ۔ امیدوار فارم کی خانہ پُری سے قبل تمام ہدایات ، رہنمایانہ نکات اور تفصیلات کو ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں۔ انٹرنس امتحانات جون سے شروع ہونگے ۔
B.Ed میں داخلے کیلئے ایڈسٹ 2015
ڈگری کامیاب یا سال آخر کا امتحان دیئے امیدواروں کیلئے بی ایڈ میں داخلے کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحان ایڈسٹ جون کو رکھا گیا ہے ۔ اس کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 مئی ہے ۔ داخلہ کی معلومات رہنمائی کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ لاڈ بازار 040-24510012 پر ربط پیدا کریں۔ بی ایڈ انٹرنس کوچنگ نوٹس بھی مہیا کئے جائینگے۔