عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم PGRRCDE میں ڈگری سطح کے کورسس بی اے ، بی کام ، بی بی اے ، اور بی ایس سی ( ایویشن ) میں داخلے کا اعلان کیا گیا ہے اس میں داخلے کیلئے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ (10+2) یا اس کے مماثل ہے ۔ بغیر انٹرنس ٹسٹ کے راست داخلے دیئے جاتے ہیں ۔ تعلیمی سال 2015 – 16 کیلئے داخلے جاری ہیں ۔ اس کے علاوہ پوسٹ گریجویشن سطح پر یم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ( ریاضی ) میں داخلے کیلئے متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں ریگولر پی جی کورسز میں داخلے کیلئے انٹرنس ٹسٹ OUCET ہوتا ہے اس کے رینک پر کونسلنگ سے داخلے ہوتے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم Distance کیلئے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے راست داخلے دیئے جاتے ہیں ۔ اور امیدوار مصروفیات جاری رکھتے ہوئے پوسٹ گریجویشن کی تکمیل کرسکتا ہے ۔
UG سطح کے کورسس ، بی اے ، بی کام ، بی بی اے
انڈر گریجویشن سطح کے کورسس میں بی اے ، بی کام ، بی بی اے تین سالہ کورسس ہیں جن میں داخلے کیلئے امیدوار انٹرمیڈیٹ یا (10+2) یا اس کے مماثل کورس کسی مسلمہ بورڈ سے ہو تو وہ داخلے کا اہل ہوگا ۔ داخلے کے بعد تمام درسی کتب / مواد یونیورسٹی فراہم کرتی ہے اور تعطیلات میں یونیورسٹی کیمپس میں رابطہ کلاسس ہوتی ہیں ۔ اس طرح ڈگری تین سالہ کورس کو انٹر کامیاب امیدوار اپنی مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے کرسکتے ہیں اور تین سالہ ڈگری کی قدر و قیمت Value دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔
پی جی کورسس ایم اے ، یم کام ، ایم ایس سی ( ریاضی )
پوسٹ گریجویشن دو سالہ کورس جو فاصلاتی تعلیم کے تحت ہے اس میں ایم اے ، کے مضامین لسانیات جس میں ایم اے انگلش ، تلگو ، ہندی کے ساتھ ایم اے اردو بھی ہے اور دیگر مضامین میں ایم اے ، ہسٹری ، پولیٹیکل سائنس ، سوشیالوجی ، معاشیات اور دیگر مضامین کے ساتھ ایم اے ، سائیکالوجی بھی ہے ۔ ایم اے کے مختلف مضامین کے علاوہ ایم کام ہے اور ایم ایس سی میں ( ریاضی ) ہے اور پی جی میں داخلے کیلئے جس مضمون سے پوسٹ گریجویشن کرنا چاہتے ہو وہ مضمون ڈگری سطح پر پڑھ کر کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ ڈگری کے مضمون کے بنیاد پر داخلے کیلئے اہل قرار پاتے ہیں ۔ داخلے کے بعد ID کارڈ ایڈمیشن نمبر اور درسی کتب یونیورسٹی فراہم کرتی ہے ۔ اور گرمائی میقاتی تعطیلات میں رابطہ کلاسس یونیورسٹی کیمپس میں ہوتی ہے اور تمام درسی کتب فراہم کئے جاتے ہیں ۔ یونیورسٹی ڈگری سطح کے امتحانات سال میں دو دفعہ اپریل / مئی اور اکٹوبر / نومبر میں منعقد کرتا ہے جبکہ پوسٹ گریجویشن کے امتحانات سال میں صرف ایک دفعہ جون / جولائی میں ہوتے ہیں اور ایم ایس سی میں صرف میاتھس ایک ہی مضمون ہے ۔ داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ یا 10+2 کامیاب امیدوار اپنے تمام اصل اسنادات ایس ایس سی / انٹر میمو اور انٹرمیڈیٹ کے بعد جونیر کالج TC اصل داخل کریں تب داخلے ہوگا ۔ علاوہ پی جی سطح پر داخلے کیلئے امیدواروں کو تمام اصل اسنادات ایس ایس سی ، انٹر ، ڈگری کے میمو آف میمورنڈم اور ڈگری کی ٹی سی داخل کرنا ہوگا ۔ اصل اسنادات داخلے کے بعد واپس کردیئے جاتے ہیں لیکن ٹی سی واپس نہیں لوٹائی جاتی اس طرح ڈگری اور پی جی فاصلاتی تعلیم Distance Mode میں کرسکتے ہیں داخلے کی معلومات رہبری کیلئے بی اے ، بی کام اور ایم اے ، یم کام کورس کیلئے امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت اور اہلیت کو دیکھتے ہوئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈبازار پر 040-24510012 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔
EAMCET-2016 کیلئے لانگ ٹرم کوچنگ پروگرام
انٹرمیڈیٹ ایم پی سی ، بی پی سی کامیاب یا اب سال دوم میں زیرتعلیم طلباء طالبات کیلئے ایمسٹ 2016 کی انجینئرنگ اور میڈیکل اسٹریم کی لانگ ٹرم کوچنگ پروگرام کا ماہر اور تجربہ کار لکچررس کے زیرنگرانی انتظام کیا جارہا ہے ۔ دو سالہ انٹر کے نصاب کی ایمسٹ کے سوالی پرچے کے مطابق تیاری کرواتے ہوئے نہ صرف نصاب کی تکمیل کروائی جائے گی بلکہ ہفتہ واری اور ماہواری امتحانات کے انعقاد کے ذریعہ طالب علم Self Assessoneals بھی کیا جائے گا ۔ اس کیلئے دیرینہ تجربہ رکھنے والے اساتذہ کے بیالوجی ، فزکس ، کیمسٹری ، ریاضی مضامین کیلئے خدمات پیش کی ہیں اور ایمسٹ کے نمونہ سوالات کے مطابق مواد بھی فراہم کیا جائے گا اس کی مزید معلومات جناب منظور احمد فون نمبر 8977798117 سے حاصل کرسکتے ہیں۔
اوپن اسکول کے ایس ایس سی / انٹرمیڈیٹ میں داخلے
۔ آخری تاریخ
تلنگانہ اسٹیٹ اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت ایس ایس سی ( اوپن ) اور انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) میں داخلے کیلئے آخری تاریخ 5 ستمبر ہے ۔ ذریعہ تعلیم تلگو ، انگلش کے ساتھ اردو بھی ہے ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے علاوہ TOSS کا مسلمہ سنٹر ویژنری کالج ایس ایس سی ( اوپن ) اور انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) کیلئے فون نمبر 9390044104 پر ربط پیدا کریں۔
تلنگانہ پبلک سروس کے گروپ امتحانات کیلئے کوچنگ
TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت 15,522 جائیدادوں پر تقررات کیلئے جو مسابقتی امتحانات ہونے والے ہیں ان میں گروپ I ، II اور گروپ III کے امتحانات بھی ہیں جس کیلئے گریجویٹ امیدوار اہل ہیں ۔ کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب امیدوار جن کی عمر 44 سال سے کم ہو ان کیلئے کوچنگ کلاسس کا اہتمام کیا جارہاہے ۔ نام درج کروائے اور رجسٹریشن کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابلاس پر ربط پیدا کریں۔