Ostro, Suzion
۔کے درمیان سولار پراجکٹ معاہدہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این) : ونپرتی ورنگل میں 50 میگاواٹ سولار پراجکٹ کی تعمیر کے لیے گروپ اور انرجی کے درمیان ایک معاہدہ پر 24 اکٹوبر کو دستخط کیے گئے ۔ اس پراجکٹ کا مالیتی سال 2017 سے آغاز متوقع ہے جب کہ 75 فیصد قرض کے ذریعہ اور 25 فیصد فنڈس اکیوٹی کے ذریعہ فراہم کیے گئے ۔ رنجیت گپتا سی ای او اوسٹرو انرجی نے بتایا کہ یہ وقت صحیح ہے کہ سولار پراجکٹ کا آعاز کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کمپنی کا سال 2018 تک 1000 میگا واٹ پراجکٹ کا نشانہ ہے ۔ جے پی چلسانی سی ای او سوزین گروپ نے بتایا آج قابل تجدید توانائی شعبہ تمام کے لیے واجبی توانائی کی فراہمی کا ضامن ہے ۔ انہوں نے اوسٹرو انرجی کے ساتھ اپنی شراکت داری کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس طرح ملک کی توانائی تحفظ میں کمپنی اپنا حصہ ادا کرتی رہے گی ۔۔