Osmecon 2014 کانفرنس کا آج آغاز

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ میڈیکل کالج حیدرآباد کے طلبہ کی جانب سے 4 تا 7 ستمبر آسمیکان 2014 انڈر گریجویٹ میڈیکل کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس کا مقصد طبی میدان میں انڈر گریجویٹس کے درمیان تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ۔ اس دوران پیپر اینڈ پوسٹر پریزینٹیشن ، پینٹنگس ، فوٹو گرافی ، کوئز ، مضمون نویسی ، مقابلوں کے علاوہ ورکشاپس مختصر فلموں کی نمائش کی جائیگی ۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے 1200 مندوبین کی شرکت متوقع ہے ۔ ڈاکٹر موہن راؤ ڈائرکٹر سنٹر فار سیلولر اینڈ مولیوکیولر بائیولوجی حیدرآباد مہمان خصوصی ، ڈاکٹر پی کلپاگم مہمان اعزازی ہوں گے ۔۔